محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر‘ عبقری پر‘آپ کی آل اولاد پر اور عبقری کے تمام پڑھنے ‘ درس سننےوالوں پر قیامت تک رحمت و برکات‘ حفاظت اورعنایات جاری وساری رکھے۔الحمدللہ در س سننے کی برکت سے میں نے ماہ ایام بیض کے روزے باقاعدہ رکھناشروع کردئیے ہیں‘۔ پانچ وقت کی نما ز اہتمام سے شروع کردی ہے۔وتر کے بعد دو سجدے کرتا ہوں جس میں پانچ مرتبہ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ اور سجدوں کے بعد تعوذ اور تسمیہ کے ساتھ آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کردی ہے۔ ایک عمل قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں:۔ فجر اور مغرب ک ے بعد تین، تین مرتبہ سورۂ اخلاص‘ سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھی جائے تو صبح سے شام اور شام سے صبح تک کوئی غم نہیں ملے گا۔ انشاء اللہ۔ یہ میں نے ایک حدیث شریف میں پڑھاتھا۔ (انورمنیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں