Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوگر کے زخموں سے پریشان یہ ٹوٹکہ آزمالیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا تقریباً چار سال سے قاری ہوں‘ اس کے پڑھنے سے مجھے بہت سے فائدے ہوئے اور اللہ پاک کی مخلوق کو بے شمار فائدے ہورہے ہیں‘ میں عبقری کی ادویات ستر شفائیں‘ ٹھنڈی مراد‘ ہیپاٹائٹس شربت خود بھی استعمال کررہا ہوں اور دوست رشتہ داروں کو بھی استعمال کروا رہا ہوں۔ اللہ پاک سب کو شفاء دے رہا ہے۔ میرے پاس شوگر کا زخم ٹھیک کرنے کانسخہ ہے جو کہ ہماری نانی صاحبہ کا بتایا ہوا ہے‘ یہ نسخہ میں نے اپنے والدصاحب کو استعمال کروایا اور اب اپنے بڑے بھائی کو بھی استعمال کروایا‘ اللہ پاک نے انہیں شفاء دی۔ شوگر کے علاوہ کسی بھی قسم کازخم ہو انشاء اللہ ٹھیک ہوجائے گا۔ میں چاہتا ہوں یہ نسخہ عبقری کے ذریعے اور لوگوں تک بھی پہنچے تاکہ اللہ پاک کی مخلوق اس سے فائدہ اٹھائے۔ نسخہ حاضر خدمت ہے‘ ھوالشافی: رتن جوت ایک چھٹانک‘ سرسوں کاتیل آدھ پاؤ‘ تین سے چار عدد پیاز کاٹ کر‘ نیم کے تازہ پتے اندازاً دو سے ڈھائی سو عدد‘ سرسوں کے تیل میں اسے کھلی فضا میں پکائیں کیونکہ پکتے وقت اس سے عجیب سی بُو آئے گی پکاتے وقت تھوڑے تھوڑے وقفے سے اسے آگ سے اتار کر ڈنڈے سے کوٹتے رہیں پھر آگ پر پکائیں یہ پیسٹ کی شکل اختیار کرے گی اور اسے محفوظ کرلیں جب بھی زخم پر لگانی ہو نیم گرم کرکے روٹی کے ساتھ زخم پر لگائیں۔ انشاء اللہ چند بارلگانے سے زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ نسخے کے اجزا میں آپ اپنے حساب سے کمی بیشی بھی کرسکتے ہیں۔ (واجد علی‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 622 reviews.