محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود روحانی محفل اور مراقبہ ہرماہ شوق سے کرتی ہوں۔میں اپنے شوہر اور ا ن کے دینی اور معاشی معاملات کی وجہ سے بہت پریشان تھی‘ وہ بالکل ہی دنیا کے ہوکر رہ گئے تھے ‘ نہ نماز‘ نہ روزہ‘ نہ نوافل بس کام ،کام اور کام‘ معاشی معاملات بھی دن بدن خراب ہوتےجارہے تھے‘ ہم اس سلسلے میںملاقات کیلئے آپ کے پاس آئے‘ ملاقات کی‘آپ نے ہمیں 21 درس تسبیح خانہ میں آکر سننے کا حکم دیا۔ الحمدللہ! ہم درس سن رہے ہیں اب تک 17 درس ہوچکے ہیں۔ میں اب اس وقت حیران ہوجاتی ہوں جب میرے شوہر فجر کیلئے اٹھتے ہیں‘ نماز پڑھتے ہیں اور بعد میں تلاوت قرآن کریم بھی کرتے ہیں‘ پانچ وقت نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان میں بہت زیادہ تبدیلیاں آگئی ہیں۔ گھر میں سکون ہے‘ پہلے غصہ کرتے تھے اب نہ جانے ان کا غصہ کدھر گیا؟ ہر کسی کے ساتھ پیار محبت اور شفقت سے پیش آتے ہیں‘ ہمارے معاشی حالات بہت زیادہ خراب تھے درس میں آنے کی برکت سے دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔ (ن،س‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں