محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس سن کر بہت سکون ملتا ہے‘اللہ میرے بیٹوں کوآپ جیسا بنادے بلکہ ہر ماں کو آپ جیسا بیٹا عطا ہو۔درج ذیل میری امی کے آزمودہ ٹوٹکے ہیں اور ہم قارئین میں پھیلارہے ہیں۔
بچے کا پیشاب اگر رک جاتا ہو تو قلمی شورہ گھول کر نلوں میں لگادیں‘ پیشاب تھوڑی دیر کے بعد جاری ہوجاتا ہے۔
اگر ناک بند ہوجائے تو سفید کنیر کے پھول چھاؤں میں سکھا کر نسوار کی طرح ناک میںسورج کی طرف منہ کرکے سونگھیں‘ فوراً چھینک آئیگی اور ناک کھل جائےگا۔ ماہواری کا مسئلہ فوری حل: ماہواری رک کرآتی ہو تو اینٹ کا ٹکڑا خوب گرم کریں جب سرخ ہوجائے تو اس کے اوپر گُڑ ڈال دیں‘ پھر اس گُڑ کی ’’بھاپ‘‘ لیں۔ دو سے تین بار یہ مخصوص بھاپ لینے سےماہواری کھل کر آتی ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں