Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نافرمان ضدی بچے اور ظالم شوہرفرمانبردار اور مہربان بنیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں اس وقت جو خط آپ کی خدمت میں تحریر کررہی ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو ہیں الحمدللہ! میری ایک بیٹی ہے جو ساڑھے چھ سال کی ہے اور ایک بیٹا ہے جو دوسال آٹھ ماہ کا ہے۔ دونوں بہت ہی زیادہ ضدی، ہٹ دھرم، غصے والے، زود رنج، نافرمان، گستاخ اور بدتمیزی کرنے والے تھے۔ ان کی وجہ سے مجھے ننھیال اور ددیال میں، گلی محلوں میں جاننے والوں میں بہت زیادہ باتیں سننا پڑھتیں ۔ ہر کوئی انہیں برا بھلا کہتا اور مارتا ، میرا دل خون کے آنسو روتا۔ یہ لوگ اتنا کھانا بھی نہیں کھاتے جتنی سارا دن ہر ایک کی بری بھلی سنتے اور مار کھاتے۔ بچی کو لاکھ سمجھائوں کسی کو سلام نہیں کرتی،منہ بگاڑتی رہتی تھی، دونوں گالی گلوچ بھی کرتے مجھے اور ہر آنے جانے والے کو بھی مارتے، تنگ کرتے اتنا عاجز کردیتےکہ لوگ میرے گھر آنے سے پناہ مانگتےاور جانے سے پہلے ان پر غصہ بھی کرتے اور ان کو مار کر بھی جاتے ۔ میں پیار سے بھی سمجھاتی ، ڈانٹ کر بھی اور مار کر بھی لیکن کسی بھی چیز کا ان پر اثر نہیں ہوتا، میں تھک جاتی تو خود ہی رونے لگ جاتی ان کی وجہ سے ہر کوئی مجھے برا بھلا کہتا ، میں ان کے بارے میں زیادہ لکھنے بیٹھی تو صفحات بھر جائیں گے لیکن ان کی باتیں ختم نہیں ہوں گی۔ میں بہت عاملوں کےپاس گئی ہر کسی نے مجھے جادو اور نظربد بتایا‘ بہت پیسے ضائع کیے مگر کچھ حاصل نہ ہوا۔کچھ عرصہ پہلے عبقری کا مطالعہ کرنا نصیب ہوا۔اس میں سے دیکھ کر یہ عمل پڑھا اور بچوں کی اصلاح کیلئے کرنا شروع کردیا۔ اب صبح و شام ان کیلئے ایک تسبیح

کی پڑھتی ہوں اور صبح و شام ایک تسبیح سورۃ فرقان کی آیت 54 پڑھ کر ان پر دم کرتی ہوں اور ضد کیلئے بچوں پرہر روز رات کے وقت سورۂ کوثر پڑھ کر اس کی پیشانی پر دم کرتی ہوں، بچوں پر بہت اچھا اثر ہورہا ہے۔ بچے پہلے سےبہت بہتر ہیں۔میرے شوہر کا رویہ بھی مجھ سے بہتر نہیںتھا، گالی گلوچ کرتے ‘ غصہ کرتے ، بات بات پر بچوں کو مارتے۔ پہلے بہت دفعہ ذرا ذرا سی بات پر مجھ پر ہاتھ اٹھاتے‘ چلاتے‘ میری بالکل بھی عزت نہیں کرتے تھے‘ ہر کسی کے سامنے مجھ چاہے میں حق پر ہی کیوں نہ ہوں‘ ذلیل کرکے اکڑ کر باہر چلے جاتے‘ میرے لئے کبھی نہیں بولے تھے۔ میری ہر بات کی برائی کرتے، گھر میں الگ اور سب کے سامنے الگ تھے۔ میری ہر چیز میں نقص نکالتے ، بچوں کے سامنے اور اپنے غیروں سب کے سامنے برا بھلا کہتے ہیں۔ کسی کے بتانے پر میں صبح و شام ایک تسبیح ان کیلئےsکی پڑھتی ہوں۔ اس وظیفے نے تو میری دنیا ہی بدل کر رکھ دی ہے‘ میرے شوہر بالکل بدل چکے ہیں‘ الحمدللہ! مجھے انتہائی پیار سے پیش آتے ہیں‘ میری بات غور سے سنتے ہیں اور گالیاں تو جیسے ان کے ذہن میں کسی نے ڈیلیٹ ہی کردی ہیں۔بچوں سے بہت پیار کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 107 reviews.