1969ء کی بات ہے ہم منڈے گائوں میں رہ رہے تھے ہمارا گھر گائوں کے ایک طرف تھا ایک گلی ہمارے دو گھروں کو گائوں سے علیحدہ کرتی تھی۔ میں ان دنوں چکلالہ ائیر بیس (اب نور خان ائیربیس) میں سروس کررہا تھا۔ میرے والد صاحب جلال پور شریف کے نزدیک کیپر تھے اور بھائی روزگار کی تلاش میں کراچی ہوتا تھا سردی کا موسم تھا راتیں لمبی تھیں ان دنوں گائوں میں چوریاں بہت ہورہی تھیں۔ ہم تھے تو غریب مگر ایک پردہ بنا ہوا تھا اسی لئے چور ہمارے گھر بھی آئے مگر اللہ نے دعائوں کی برکت سے بچالیا۔ وہ اس طرح کہ جب گھر چھٹی پر گیا تو میری بیوی نے مجھے بتایا کہ رات کافی گزر چکی تھی ابھی میں سوئی نہیں تھی (گھر میں میری بیوی، دو بچیاں اور میری دو بہنیں ہوتی ہیں) کہتی ہے کہ میں نے آواز سنی کہ کوئی گھر کی چار دیواری کو پھلانگ کر ہمارے گھر گھس آیا ہے۔ میں نے یہ جتانے کیلئے کہ گھر میں کوئی مرد ہے کہا کہ اٹھو ہمارے گھر میں کوئی آدمی گھس آیا ہے شاید اس نے سنا نہ ہوگا اتنے میں اس نے ہماری چھت والے دروازے کو دھکا لگانا شروع کردیا پھر میں نے بلند آواز سے کہا اٹھو کوئی بندہ (چور) آیا ہے۔ اب چور نے بھی سن لیا اور اللہ نے اس کے دل میں بات ڈال دی کہ واقعی اس گھر میں مرد بھی ہے اور وہ واپس چلا گیا اور اگر وہ چور ایک بار دروازے کو اور دھکا لگاتا تو وہ کھل جاتا۔ خیر وہ بندہ دیوار پھلانگ کر جس راستے سے آیا تھا اسی راستے سے واپس چلا گیا۔ میری اہلیہ کہنے لگی جس دوران یہ واقعہ ہوا میں مسلسل اللہ پاک سے دعا کررہی تھی کہ ہماری عزت و آبرو اور ہمارے گھر کی حفاظت فرما‘ میرے شوہرملک کی سرحدوں کی حفاظت میں معمور ہیں تو ہمارے گھر کی حفاظت فرما اور اللہ تعالیٰ نے ایک کتا ہماری حفاظت کیلئے بھیج دیا اور وہ کتا ہماری چھت پر چل رہا تھا، چور کو شاید سمجھ آگئی تھی کہ اگر کوئی آدمی گھر پر ہوتا تو اس نے باہر نکلنا تھا۔ اب چور نے دوبارہ گھر میں گھسنے کی کوشش مگر کتا جو چھت پر تھا چور جب بھی اندر آنے کی کوشش کرتا وہ کتا بھونکنا شروع کردیتا اور چور ناکام واپس لوٹ گیا اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمارے گھر کو بچالیا۔ میری بیوی کہتی ہے کہ چھت پر کتے کی چلنے کی دھمک اور بھونکنے سے پتہ چلتا تھا کہ اتنا بڑا کتا ہے کہ ایسا ہمارے پورے گائوں میں نہیں ہوگا۔ (غ۔ا، چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں