سندھی مہمانوں کےساتھ گزرا وقت:1،2،3 اپریل 2016ء بروز جمعہ ہفتہ اتوار سندھ سے معزز مہمان تسبیح خانہ لاہور تشریف لائے۔ جن میں مولانا سلیم اللہ سومرو ۔ مفتی ڈاکٹر محمد ادریس سندھی۔شیخ الحدیث مولانا نذیراحمد(مہتمم دارالعلوم سکھر)۔ حاجی محمد شفیع میمن۔جناب عبدالمعین ، راجہ صاحب ، مہر محمد یوسف۔حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے ان کے ساتھ بھرپور وقت گزارا اور ان کو لاہور اور گردونواح کے تاریخی مقامات کی سیر کروائی۔ جن جگہوں کا حضرت حکیم صاحب نے ان مہمانوں کےساتھ دورہ کیا وہ مقامات درج ہیں۔بروز جمعہ: بحریہ ٹاؤن ایفل ٹاور۔ جمعہ بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں ادا کی۔ قصور گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے اورشام کو میاں وسیم اختر(ایم این اے قصور) کے ہاں کھاناتناول فرمایا۔چوہدری نصیر کمبوہ کے ہمراہ بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر فاتحہ خوانی کی۔ بروز ہفتہ: صبح ناشتہ کے بعد لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کی جن میں شاہی قلعہ،مسجد مریم زمانی (بیگم شاہی مسجد)،شاہیا پہلوان کااکھاڑہ، پانی والا تالاب نزد بارود خانہ‘ رنگ محل،ایاز کا مقبرہ۔بولی باغ۔ سنہری مسجد۔ مسجد وزیر خان، شاہی حمام(دہلی دروازہ)۔ شاہ عالم چوک مسجد شب بھر۔مزارقطب الدین ایبک انارکلی۔نیلا گنبد شاہ عبدالرزاق جامعہ اشرفیہ قدیم نیلا گنبد۔ بعد نماز ظہر: مولانا فضل الرحیم صاحب کے پاس تمام وفد حضرت شیخ الحدیث مولانا عبیداللہ المفتی رحمۃ اللہ علیہ کی تعزیت کیلئے گیا۔بروز اتوار: مال روڈ عجائب گھر(تعمیر 1894ء)اندرون موری گیٹ وکٹوریا سکول (1830ء) بد ھو کا مقبرہ۔شالا مار باغ۔ محمد حسین گوہرکا اسلامی میوزیم (شادباغ)۔سندھ سے آئے احباب تین دن حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ساتھ بھرپور وقت گزارکرواپس تشریف لے گئے۔11 اپریل 2016ءبروز پیرحضرت حکیم صاحب بعد ازنماز عشاء شاہدرہ میں عزیزی قاسم منیر کے ولیمے کی دعوت میں تشریف لے گئے۔ وہاں پر مختصر درس ہوا۔جس میں حضرت حکیم صاحب نے شادی شدہ زندگی گزارنے کے رہنما اصول اور برکت کے حصول ‘ سماجی زندگی گزارنے کے گُر اوردولہا دلہن کی محبت میں اضافہ کیلئے تسبیحات اور وظائف سے نوازااور آخر میں دعا فرمائی۔
24 اپریل 2016ءبروز اتوار حضرت حکیم صاحب نے مولانا اکرم کاشمیری کے ساتھ نیلا گنبد لاہور ان کی رہائش گاہ میں تقریباً تین گھنٹے ملاقات کی اور کھانا تناول فرمایا۔ شیرانوالہ لاہور میں حاجی غلام رسول، بھائی محمد رفیع سے بھی ملاقات ہوئی۔ 23 اپریل 2016ء بروز ہفتہ مولانا پیرسیف اللہ خالد سے ان کے ادارے جامعہ المنظور کینٹ لاہور میں حضرت حکیم صاحب نے ملاقات کی۔ 15 مئی2016ء بروز اتوار سہ پہر چار بجےحضرت حکیم صاحب نے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں فیملی بزنس، شراکت، وراثت کے مسائل اور شریعت کی روشنی میں ان کا حل کے سیمینار میں شرکت فرمائی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں