حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا لباس مبارک: خالد ابوامیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا کہ آپ رضی اللہ عنہٗ کے گھٹنوں کو ازار لگ رہی تھی۔ عبداللہ بن ابوالھذیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا آپ پر رَے علاقہ کی بنی ہوئی قمیض تھی جب آستینوں کو لمبا کرتے تو ناخنوں تک پہنچی اور ڈھیلا چھوڑتے تو نصف کلائی تک ہوجاتی۔ عطاء ابو محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ پر سفید سوتی کپڑے کی اَن دھوئی قیمص دیکھی۔ ابوالعلاء الاسلمیون کے مولیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کرم اللہ وجہہ کو ناف سے اوپر ازار باندھے دیکھا۔ عمرو بن قیس کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی ازار پیوند لگی دیکھی گئی تو آپ کو کہا گیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا کہ دل سے غرور نکالنے کیلئے اور تاکہ لوگ اس کو اختیار کریں۔ حُر بن جرموز اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دیکھا جب آپ قصر سے نکلے تو ان پر دو قطری ازار نصف پنڈلی تک اور رداء جو اس کے قریب تک چڑھائی ہوئی تھی اور آپ کے پاس ایک درہ بھی تھا بازاروں کی دیکھ بھال کررہے تھے اور لوگوں کو حکم کرتے تھے کہ اللہ سے ڈرو اور تجارت بہتر کرو اور کہتے پیمانے اور ترازو درست کرو اور فرماتے گوشت میں ہوا نہ بھرو (کہ زیادہ بہتر معلوم ہو)۔ علی بن ربیعہ کہتے ہیں کہ اس نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو دو قطری چادریں استعمال کئے ہوئے دیکھا۔ (احادیث ابن سعد نے طبقات کبریٰ میں ذکر کی ہیں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں