محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کروڑوں انسانوں کی رہنمائی فرما رہے ہیں اللہ آپ کو اس اجر دنیا و آخرت میں ضرور دے گا۔ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو میں ان ماؤں کیلئے لکھ رہی ہوں جن کے بچے ابھی چھوٹے ہیں اور وہ آنے والی سردی سے بہت پریشان ہیں۔ ویسے اس ٹوٹکے کو بڑے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جب میں کراچی میں تھی تو بڑا بیٹا جو اس وقت صرف چھ ماہ کا تھا اس کی چھاتی پر بہت زیادہ ریشہ تھا‘ بہت ادویات استعمال کیں مگر تھوڑی دیر کیلئے آرام رہتا پھر چھاتی خراب ہوجاتی۔ ہمارے گھر کے ساتھ ایک اماں جی رہتی تھیں انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک عدد دیسی لہسن کی توری لے کر آگ پر جلالیں جب اچھی طرح سرخ ہوجائے تو ٹھنڈی ہونے کیلئے رکھ دیں پھر چمچ میں رکھ کر آرام سے پکڑ کر انگلی سے دبادیں‘ وہ لہسن کی توری بالکل باریک ہوجائے گی اتنی مقدار میں شہد ملا کر بچے کو چٹادیں تھوڑی دیر کے بعد بچہ الٹی کرے گا یا موشن کے ساتھ سارا ریشہ نکال دے گا۔ (صائمہ‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں