(نزہۃ المجالس) حدیث کی کتابوں میں نماز کے بارے میں بہت ہی تاکید اور بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں‘ چند کا ترجمہ لکھا جاتا ہے۔ 1۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ اللہ عزوجل نے میری امت پر سب چیزوں سے پہلے نماز فرض کی اور قیامت میں سب سے پہلے نماز ہی کا حساب ہوگا۔ 2۔ نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرو‘ نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرو‘ نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ 3۔ مسلمان اور کفر کے درمیان فرق نماز ہی ہے۔ 4۔ اسلام کی علامت نماز ہے جو شخص دل کو فارغ کرکے اور اوقات اور مستحبات کی رعایت رکھ کر نماز پڑھے وہ مومن ہے۔ 5۔ جب آدمی نماز میں داخل ہوتا ہے تو حق تعالیٰ جل شانہٗ اس کی طرف پوری توجہ فرماتے ہیں جب وہ نماز سے ہٹ جاتا ہے تو وہ بھی توجہ ہٹالیتے ہیں۔ 6۔ جب کوئی آفت آسمان سے اترتی ہے تو مسجد کے آباد کرنے والوں سے ہٹ جاتی ہے۔ 7۔ اگر آدمی کسی وجہ سے جہنم میں جاتا ہے تو اس کی پیشانی پر آگ سجدے کی جگہ کو نہیں کھاتی۔ 8۔ سب سے زیادہ پسندیدہ عمل اللہ کے نزدیک وہ نماز ہے جو وقت پر پڑھی جائے۔ 9۔ اللہ عزوجل کو آدمی کی ساری حالتوں میں سب سے زیادہ پسند یہ ہے کہ اس کو سجدہ میں پڑا ہوا دیکھیں کہ پیشانی زمین پر رگڑ رہا ہے۔ 10۔ نمازی شہنشاہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور یہ قاعدہ ہے کہ جو دروازہ کھٹکھٹاتا رہے تو کھلتا ہی ہے۔ 11۔ نماز کا مرتبہ دین میں ایسا ہی ہے جیسا کہ سر کا درجہ ہے بدن میں۔ 12۔ نماز دل کا نور ہے‘ جو اپنے دل کو نورانی بنانا چاہے (نماز کےذریعے) بنالے۔ 13۔ جو شخص اچھی طرح وضو کرے اس کے بعد خشوع و خضوع سے دو یا چار رکعت نماز فرض یا نماز پڑھ کر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہے اللہ تعالیٰ شانہٗ معاف فرمادیتے ہیں۔ 14۔ زمین کے جس حصہ پر نماز کےٖذریعہ سے اللہ کی یاد کی جاتی ہے وہ حصہ زمین کے دوسرے ٹکڑوں پرفخر کرتا ہے۔ 15۔ جو شخص ایک فرض نماز ادا کرے اللہ عزوجل کے ہاں ایک مقبول دعا اس کی ہوجاتی ہے۔ 16۔جو پانچ وقت نمازکا اہتمام کرتا رہے اس کی رکوع و سجود اور وضو وغیرہ کو اہتمام کے ساتھ اچھی طرح سے پورا کرتا رہے جنت اس کیلئے واجب ہوجاتی ہے اور دوزخ اس پر حرام ہوجاتی ہے۔ 17۔ مسلمان جب تک پانچ نمازوں کا اہتمام کرتا رہتا ہےشیطان اس سے ڈرتا رہتا ہےاور جب وہ نمازوں میں کوتاہی کرنے لگتا ہے تو شیطان کو اس پرجرأت ہوجاتی ہے اور اس کے بہکانے کی طمع کرنے لگتا ہے۔ (فضائل اعمال ص366، باب اول)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں