Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کوئی اچھا سا جن دیکھ کر شادی کرلو!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

میں تو اس سے کہتی ہوں کہ کوئی اچھا سا جن دیکھ کر شادی کرلو تو وہ شرما جاتی ہے۔ کاش میں اس کیلئے کچھ کرسکتی اور اس کی شادی کرواسکتی؟ میں نے اس کا نام نور فاطمہ رکھا ہے۔ میں مجھ گھنٹوں باتیں کرتی ہے اور بڑے عجیب عجیب قصے اورکہانیاں سناتی ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا تعارف آپ کا رسالہ عبقری پڑھنے کی وجہ سے ہوا۔ ہم عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میری بیٹی دو سال پہلے اچانک ڈر گئی اور ہروقت روتی رہتی تھی میں نے اس پر قصیدہ بردہ شریف اور سورۂ مزمل کا دم کیا جس سے اس پر ایک جننی حاضر ہوگئی اور میرے ساتھ باتیں کرتی تھی اس نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ اس کے ماں باپ فوت ہوگئے ہیں اور چار بہن بھائی ہیں وہ یہاں سے گزری تو اسے میری بیٹی اچھی لگی ہے اور وہ اب اسی کے ساتھ رہتی ہے۔ اس طرح اس نے میری بیٹی کو تنگ کرنا چھوڑ دیا۔ میری بیٹی نماز باقاعدگی سے پڑھتی ہے اور تسبیح پر ذکر اذکار بھی کرتی ہے۔اس کے علاوہ ہمارے گھر اور بھی جنات رہتے ہیں جو ہمیں تنگ کرتے ہیں اور ہم نے ان کیلئے یَاقَھَّارُ کا وظیفہ شروع کیا یہ وظیفہ شروع کرنے کے بعد میری دوسری بیٹی پر ایک جننی آگئی اور اس نے کہا کہ میرا تم سب کو مارنے کا دل چاہتا ہے۔ پھر اس نے ہمیں ڈرانا شروع کردیا‘ جب ایک عامل کے ذریعے اسے حاضر کیا تو اس نے کہا کہ وہ مسلمان نہیں ہے اور اس کی عمر اٹھارہ سال ہے اور وہ دو سال سے میری بیٹی کےساتھ ہے اور عامل صاحب نے پوچھا کہ تم شادی شدہ ہو تو اس نے کہا کہ نہیں اور پھر عامل صاحب نے اسے دھونی دی تو وہ چلی گئی۔پہلی والی بیٹی پر جو جننی آتی ہے اب وہ میرے ساتھ باتیں کرتی ہے اور میری بیٹی بن گئی ہے اور میں نے اسے کہا کہ تم مسلمان ہوجاؤ اسی میں تمہاری بہتری ہے اور تسبیح خانہ چلی جاؤ۔ ایک دن پہلے اس سے کہا تھاتو ہنستی تھی لیکن اب کہتی ہےکہ ٹھیک ہے وہ اب مسلمان ہونا چاہتی ہےاور کہتی ہے کہ میں آپ کی بیٹی ہوں اور مجھے اپنے بہن بھائیوں کا نہیں پتا کہ وہ کدھر ہیں؟ اور کہتی ہے کہ میں اکیلی ہوں اس لیے ادھر رہتی ہوں۔ میں تو اس سے کہتی ہوں کہ کوئی اچھا سا جن دیکھ کر شادی کرلو تو وہ شرما جاتی ہے۔ کاش! میں اس کیلئے کچھ کرسکتی اور اس کی شادی کرواسکتی؟ میں نے اس کا نام نور فاطمہ رکھا ہے۔ وہ مجھ سے گھنٹوں باتیں کرتی ہے اور بڑے عجیب عجیب قصے اورکہانیاں سناتی ہے۔ ہمارے گھر میں اس کےعلاوہ بھی جنات ہیں جو کہ ہمیں تنگ کرتے ہیں ہم ان کیلئے چار ماہ سے مسلسل یَاقَھَّارُ کا ورد کررہے ہیں الحمدللہ اب وہ ہمیں تنگ نہیں کرتے۔ (ش،ا)
جننی بچے پر آکر ڈھیروں روٹیاں کھاجاتی ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کو یونہی سلامت رکھے اور جیسے دکھیوں کی دعائیں لیتے رہیں اور اللہ کریم آپ کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔ آمین! محترم حضر ت حکیم صاحب! آج میں ایک انتہائی انوکھا واقعہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔ لکھتے ہوئے عجیب سی کیفیت اور گمان ہے۔ ہمارے شہر سے تیس کلومیٹر دور ایک گاؤں میں میری امی کے ماموں رہتے ہیں۔ ایک مرتبہ ہم ان کے گھر گئے تو انہوں نے ایک پانچ سے چھ سالہ بچہ دکھایا جس پہ ایک جننی آتی ہے جو کہ اس سے پہلے اس کی خالہ پر آتی تھی اور اب اس بچے اور اس کی خالہ دونوں پر آتی ہے۔ جب یہ اس بچے پر آتی ہےتو بظاہر تو کوئی نہیں پہچانتا مگر جب بھی وہ بچہ کھانا کھانا شروع کرتا ہے تو سینکڑوں کے حساب سے روٹیاں کھاجاتا ہے اور تھوڑی ہی دیر کے بعد پھر روٹی مانگتا ہے اور وہ گھرانہ اس بچے کی وجہ سے دن بدن مزید غریب ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے اس علاقہ کا کوئی عامل نہ چھوڑا۔ جب بھی وہ جن نکلوانے کسی کے پاس جاتے ہیں تو گھر آکر بچہ غڑا کر کہتا ہے کہ ’’نکلوا لیے ہیں جن؟‘‘ بہت سے عامل جب ناکامی کے بعد ان کے گھر سے جانے لگتے ہیں تو وہ جننی بچہ میں آکر زور زور سے ہنستی ہےاور عاملین کامذاق اڑاتی ہے مگر اس جننی نے آج تک کسی کا نقصان نہیں کیا سوائے ڈھیروں روٹیاں کھانے کے۔ (شاہد علی‘ منچن آباد)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 085 reviews.