اگر یہ سوچ لیں یہ ایسی قیمتی اور نایاب دوا ہے آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں پوری دنیا کا ہرکونہ چھان لیں اس دوا کو حاصل کرنے کیلئے ایک کروڑ بھی لے کر جائیں تو آپ کو نہیں ملے گی۔ راقمہ نے یہ پانی خود ہر مرض کیلئے استعمال کیا اور بے شمار افراد کو کروایا۔
مکمل وضو کرنے کے بعد اس کا تین گھونٹ پانی پئیں اور چوتھے گھونٹ کی کلی کردیں۔ طریقہ استعمال: پہلا گھونٹ پئیں تو کہیں یاشافی دوسرے گھونٹ پر یا کافی تیسرے گھونٹ پر یامعافی اور چوتھا گھونٹ پینا نہیں ہے بلکہ اس کی کلی کرنی ہے۔ اس کلی کے کمالات دیکھیں جو راقمہ نے اس کلی کے پانی کو استعمال تجربات عبقری کیلئے حاضر ہیں۔ چوتھی کلی کا پانی کسی برتن میں کریں اس پانی کو ان لڑکیوں کو استعمال کروایا جن کے چہرے پر کیل مہاسے دانے اور چھائیاں تھیں، پھنسی پھوڑوں اور خارش کے مریضوں پر کلی کا پانی لگوایا۔ خاص خیال رکھیں کلی کا پانی کسی برتن میں جمع رکھیں، گھر کے تمام افراد آخری کلی اس میں کریں خصوصی پانچ سال کے بچے وضو کریں مسجد کے بجائے گھر وضو کروائیں اور ہمیشہ اس کلی کے پانی کو جمع کریں بھروسے اور یقین کے ساتھ جمع کرتی رہیں۔ اگر یہ سوچ لیں یہ ایسی قیمتی اور نایاب دوا ہے آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں پوری دنیا کا ہرکونہ چھان لیں اس دوا کو حاصل کرنے کیلئے ایک کروڑ بھی لے کر جائیں تو آپ کو نہیں ملے گی۔ راقم نے یہ پانی خود ہر مرض کیلئے استعمال کیا اور بے شمار افراد کو کروایا۔ فوائد تجربات اور مشاہدات حاضر ہیں۔ جو لوگ بیماریوں کیلئے وضو کی کلی کا پانی استعمال کریں۔ نمازوں کی پابندی کریں صدقات دیتے رہیں جو لوگ بے حد مفلس ہیں صدقات نہ دے سکیں وہ روزانہ دو نفل پڑھیں اور یہ آیت اکیس مرتبہ پڑھیںاَعُوْذُ بِاللہِ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْجٰہِلِیْنَ (البقرہ:67)۔ گھر کے تمام افراد سے مسکرا کر بات کریں اور باہر کے افراد سے بھی کہ یہ پیارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔ یہ سنت اپنائیں آپ کے سوفیصد مسائل حل ہوں گے۔ اس پانی کے استعمال کی برکت دیکھیں، پھوڑے پھنسی ناسور پر لگائیں چند دنوں میں جڑ سے ختم ہوجائے گا۔ چہرے پر لگائیں رنگ صاف ہوجائے گا جن افراد نے یہ پانی چہرے پر لگایا چہرے پر کریم لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔ دانے چھائیاں کیل مہاسے ختم ہوگئے۔ بی اے کی طالبہ کے چہرے پر چوٹ کا نشان تھا جو چہرے کو بدنما کردیتا تھا اس چوٹ کے نشان پر بھروسے سے لگایا۔ اللہ کی قدرت اور پانی لگانے سے وہ چہرے کا بدنما نشان ختم ہوگیا۔ جو لوگ کم سنتے تھے انہوں نے یہ پانی اپنے دونوں کانوں میں دن میں نو مرتبہ لگایا۔ یہ آیت بھی کثرت سے پڑھی: فَجَعَلْنٰہُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا ﴿ۚالدھر۲﴾ جن کے آنکھوں میں خارش تھی، آنکھوں کے اوپر لگایا خارش ختم ہوگئی۔ ایک خاتون کے دانت کا مسئلہ ہوا کہ ڈاڑھ اور دانت کا حصہ ٹوٹ کر جھڑ گیا ڈاڑھ میں خلاہوکر نوک نکل آئی وہ نوک زبان کو کاٹ رہی تھی۔ یوں شدید تکلیف میں مبتلا تھیں، تکلیف برداشت سے باہر ہوگئی۔ دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا ڈاکٹر نے دانت کا معائنہ کیا اور کہا کہ آپ کے تمام دانت اتار کر نئے دانت لگیں گے۔ ایک لاکھ خرچہ ہوگا فیس اور دوائیں اس کے علاوہ ہوں گی۔ وہ خاتون راقمہ کے پاس آئیں اپنا مقصد بتایا۔ راقمہ کا جواب تھا روحانی عمل بتاسکتی ہوں اگر یقین اور بھروسے سے مستقل مزاجی سے کریں گی تو بہت فائدہ ہوگا۔ اس خاتون کو ایسی شدید تکلیف تھی بولنے سے قاصر تھیں انہوں نے حامی بھر لی یقین سے سب کچھ کروں گی۔ راقمہ نے کہا دن میں جتنی بار وضو کریں وضو مکمل ہوجائے تو اس کے بچے ہوئے پانی سے تین گھونٹ اپنی تکلیف کا تصور کرکے پانی پئیں۔ پہلے گھونٹ پر یاشافی کہیں دوسرے گھونٹ پر یاکافی تیسرے گھونٹ پر یامعافی اور چوتھا گھونٹ لیں اور اس کی کلی کسی برتن میں کریں اور اس پانی کو روئی پر پسی ہوئی کالی مرچ لگاکر اس کلی کے پانی میںڈبو کر دانت میں جو خلا ہے اس میں رکھ لیں۔ اسی طریقہ سے کلی کے پانی کوجمع رکھیں خاص طور پر رات کو روئی دانت میں لگاکر سوئیں۔ ان خاتون نے یقین و بھروسے سے عمل کیا۔ دوسرے روز آئیں تو کہنے لگیں مجھے تو اب بالکل تکلیف نہیں ہے۔ اب تقریباً تین ماہ ہوچکے ہیں ان کے دانتوں کی تمام تکلیف ختم ہوگئی ہے۔جن کے دانتوں میں پائیریاتھا، جن بچوں کے دانتوں میں کیڑا تھا، پَس پڑی ہوئی تھی، مسوڑوں میں تکلیف تھی سب کے دانتوں میں روئی پر کلی کا پانی لگاکر دانتوں میں لگوایا ہر مرض سے اللہ جل شانہ نے شفاءدی۔ واشنگ کریں تو کلی کا پانی مشین میں ڈال دیں بہت جلد کپڑے دھل جائیں گے، پوچا لگانے سے پہلے اس بالٹی میں کلی والا پانی ڈال دیں صفائی بہت جلد ہوگی۔ کینسر کے مریض زخم پر لگائیں، بچے کی ختنوں والی جگہ پر پانی لگادیں ختنے بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں