اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر31 :جذبات اور خیالات کے روگ نبویؐ طریقے اور جدید سائنس:آئیں خوشی کا ایک ایسا دن منائیں جس میں کوئی غم نہ ہو‘ راحت کا کوئی ایسا گوشہ تلاش کریں جہاں غم کاکوئی جھونکا بھی نہ آئے‘ مسرت کی ایسی منزل تلاش کریں جس منزل میں رکاوٹ کا کوئی پتھر نہ ہو۔ان تمام چیزوں کیلئے ہمیں نبویؐ طریقوں پر عمل کرنا چاہیے۔ کیونکہ نبوی ؐ طریقے ہی تمام عالم کی کامیابی اور خوشی کے ضامن ہیںاور اس اصول کی زندگی کو بنانے کیلئے یہ کتاب تالیف کی گئی ہے۔اس کتاب کی تیاری میں درج ذیل کتب، رسائل اور محترم اشخاص کی تحریروں سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ رواہ احمد۔ شمائل‘ ترمذی‘ نسائی‘ مسلم‘ بخاری۔ ہمدرد صحت۔ زندگی گزارنے کے گُر۔ آسودہ زندگی کی کوشش۔ڈاکٹر محمد عثمان خان۔ ڈاکٹر میک ڈوگل۔ڈرای ڈان کے تجربات۔ خوشی اور ماہر نفسیات۔ مطالعہ شخصیت۔ روزنامہ جنگ۔ انسانی مساوات اور عادات۔انسانی عادات کی اصلاح۔ رائل کالج ریسرچ۔ نفسیاتی الجھن۔ آفتاب احمد ہمدرد صحت۔ سائنس میگزین۔ ڈاکٹر جان ہیڈن۔ جذبات کے اثرات۔ یمن مقالہ۔ حامد اللہ افسر مقالہ۔ قوت ارادی کے فیصلے۔ مولانا محمد زکریا مائل مقالہ۔ زندگی کے مصائب میں زندگی کاکردار۔ ایک ڈاکٹر ایک ماہر نفسیات۔ ادریس ذیبی۔ فاطبین مصر۔ اثباتی خیالات کے نتائج، نارمن ونسنٹ پیل۔ڈاکٹر پلیل اور نیند کی شفابخشی۔ وکلی صحت۔ کاروباری راز۔ صحت اور سائنس کا حقیقی پہلو۔ ۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں