دانتوں کامنجن: چاروں نمک‘ بنولہ کوفتہ، سونٹھ، مرچ سیاہ، زیرہ سفید، مصطلگی، کوئلہ چوب نیم، سب برابر وزن لے کر ملا کر منجن بنا کردانتوں پر ملیں۔ نمبر2: کرند پتھر، کانچ بلوری پسا ہوا ایک تولہ‘ چینی کے برتن کا ٹکڑا پسا ہوا ایک تولہ‘ پھٹکڑی بریا ں چھ ماشہ‘سجی بریاں آدھ ماشہ‘ زنگار ایک ماشہ‘ نوشادر چھ ماشہ‘ مونگا کی جڑ ایک تولہ‘ عقرقرحا چھ ماشہ‘ ناگر موتھا اور بالچھڑ تین تین ماشہ‘ سب کو کوٹ کر منجن بنالیں۔
سفوف اکسیر معدہ: ھوالشافی: اجوائن، کالا نمک، سفید نمک، سونف آمچور، ترپھلا، زنجبیل، فلفل سیاہ، فلفل دراز، کچور، نوشادرٹھیکڑی، سناءمکی، گل سرخ، پودینہ کوہی، ست لیموں، برگ بانسہ، ملٹھی تمام ایک ایک تولہ اورسہاگہ بریاں، ست پودینہ، ست لیموں چھ، چھ ماشہ لے کر پھکی تیار کرلیں۔ ترکیب استعمال:دو ماشہ صبح، دو ماشہ شام سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ سفوف لقمان: یہ چورن معدہ کے تمام امراض مثلاً نفخ، قراقر شکم، باؤ گولا، دردشکم، ڈکاریں آنا، جی متلانا، بدہضمی، بھوک کا نہ لگنا، جلن سوزش وغیرہ غرضیکہ تمام امراض معدہ کیلئے قطعی اور یقینی اکسیر ہے۔ بڑا وصف یہ ہےکہ صالح خون پیدا کرتا ہے۔ مرد، عورت، بچے بوڑھے سب کیلئے مفید ہے۔ خوش ذائقہ اور بھروسے کی چیز ہے۔ ھوالشافی: کشتہ نمک سیاہ پانچ تولہ، جوہر اجوائن، جوہر پودینہ، جوہر نشادر، جوہر اسخارسوڈا بائیکارب ہر ایک ایک تولہ، تیزاب گندھک ایک ماشہ‘ فلفل سیاہ دو تولہ‘ مرچ سیاہ دو تولہ۔ تمام ادویات کو باریک کرکے محفوظ کرلیں۔ دو رتی سے چار رتی کھانا کھانے کےبعد کھانامجرب ہے۔ ( محمدشعیب‘ میلسی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں