Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سسرال نے دھکے دیکر نکالا‘ وظیفہ پڑھا اور عزت سے لےگئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

وہ شوہر جو اس کو ساتھ رکھنے کو تیار نہ تھا سسرال والے سب نفرت اور حقارت سے دیکھتے تھے، وہ اسے ساتھ لے جانے کیلئے زور لگارہے تھے اور آخر اس کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اس واقعہ کوتین ماہ گزر گئے ہیں وہ لڑکی اور اس کا تمام گھرانہ بہت خوش ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً تین سال پہلے میری آنٹی نے ایک رسالہ دیا کہ اسے پڑھو بہت اچھا رسالہ ہے۔ میں ان کے گھر میں تھی وہیں بیٹھے بیٹھے پڑھنا شروع کیا، بہت اچھا لگا ان سے میں نے پوچھاس کے پہلے سلسلے ہیں آپ کے پاس؟ انہوں نے مجھے پوری ایک جلد کی ہوئی سال بھر کے رسالے اس میں پیک دے دئیے اور کہا کہ اس کو پڑھو ‘پھر مجھے واپس دینا‘ میں آپ کو اور دوں گی۔ پڑھتے پڑھتے شوق اتنا بڑھ گیا کہ اب خود ہی ہر ماہ باقاعدگی سے منگوا کر پڑھتی ہوں تب سے عبقری کی قاریہ ہوں۔ 

اللہ کا شکر ہے جو بھی ٹوٹکہ آزمایا مفید پایا اور جو بھی وظیفہ کیا یا دوسروں کو دیا سب نے دعائیں دیں۔ابھی میں ایک قرآن پاک کی عظمت کا سچا واقعہ قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں کہ قرآن پاک کی ہر چھوٹی سے چھوٹی آیت سے بڑے سے بڑے مسائل فوری حل ہوتے ہیں۔قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک مرتبہ سکول میں ایک ٹیچر رو رہی تھی اس کی حالت بہت بری تھی میرے زیادہ پوچھنے پر بتایا کہ میری بہن کو اس کے سسرال والوں نے گھر سے باہر نکال دیا ہے اور دس بارہ دنوں کی بچی اپنے پاس رکھ لی۔ وہ رات کو ہمارے گھر آئی اور رات امی ابو اور ہم سب گھر والوں نے رو روکر گزاری ہے۔ اب سمجھ نہیں آتی کہ کیا بنے گا؟ میں نے کہا اللہ خیر کرے گا گھر جاکر بہن‘ امی اور تم سب مل کر ایک ہزار مرتبہ سورۃ قریش پڑھو‘ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کے حکم سے کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔ میں نے اس کے ساتھ پڑھناشروع کردیا اور اس نے بھی پڑ ھا لیکن بار بار بے یقینی سے کہتی تھی کہ مس اس وظیفےسے کیا ہوگا؟ وہ اس کو کبھی لینے نہیں آئیں گے۔ میں نے کہا بس پڑھو اور اللہ پر بھروسہ رکھو۔ اللہ کا کرنا اگلے ہی دن سکول آکر مجھ سے چمٹ گئی اور کہا کہ مس کمال ہوگیا‘ قرآن کی اس سورت نے تو کمال ہی کردیا، کل پڑھا اور جب گھر گئی تو سب نے بھی پڑھنا شروع کیا شام کو ہی بہن کے سسرال والوں نے گاڑی بھجوادی‘ ڈرائیور آیا اور میری بہن کو لے گیا۔ پھر ہم نے بہن کو فون کیا تو سب خیریت تھی اور بہن بچی سے مل کر بہت خوش تھی۔ آج اس بات کو تقریباً 6 یا 7 ماہ گزر گئے ہیں دوبارہ کوئی جھگڑے والی بات نہیں ہوئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ سب بہت خوش ہیں۔
ایک دوسرا واقعہ یہ ہے کہ ہمارے رشتہ د اروں کی ایک لڑکی کو ایک طلاق د ےکر گھر بھجوادیا اور بیٹا اور بیٹی سسرالیوں کے پاس تھے۔ وہ لڑکی بچوں کیلئے بہت روتی تھی۔ میں نے اسے بھی سورۃ قریشہر وقت باوضو کھلاپڑھنے کیلئے بتایا ۔ وہ لڑکی انتہائی مایوس تھی اور کہتی تھی کہ میں بہت کچھ پڑھ چکی ہوں کچھ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ مگر میرے اصرار پر کہ تم اتنا کچھ پڑھ چکی ہو‘ میرے کہنے پر یہ بھی پڑھ کر دیکھ لو۔ساتھ میں نے یہ بھی کہا کہ میں بھی تمہارے لیے پڑھتی ہوں تم بھی پڑھو۔ اس کے پڑھنے کے کچھ عرصہ بعد شوہر نے خود ہی بچے اس لڑکی کے پاس بھجوادیے۔ پھر کوئی کیس وغیرہ عدالت میں چلا اس دوران تقریباً دو تین سال میکے میں رہی‘ کچھ نہیں بن پارہا تھا پھر میں نے دوبارہ اس لڑکی پر زور دیا کہ دیکھو جہاں اللہ نے تمہارے بچوں کو تم سے ملادیا ہے وہاں تمہارا گھر دوبارہ سے آباد ہوجائے گا۔ اس نے میرے اصرار پر ایک ہزار مرتبہ سورۃ قریش پڑھی تو پھر جلوے شروع ہوگئے۔ بات بن گئی وہ شوہر جو اس کو ساتھ رکھنے کو تیار نہ تھا سسرال والے سب نفرت اور حقارت سے دیکھتے تھے، وہ اسے ساتھ لے جانے کیلئے زور لگارہے تھے اور آخر اس کو اپنے ساتھ لے گئے۔
اس واقعہ کو تین ماہ گزر گئے ہیں وہ لڑکی اور اس کا تمام گھرانہ بہت خوش ہے اور وہ لڑکی خوشی سے اپنے والدین کے گھر آتی ہے اور دعائیں دیتی ہے کہ سب آپ کے وظیفے کا کمال تھا، میں نے کہا عبقری اور حضرت حکیم صاحب کا اور سب سے بڑا کمال اللہ کے قرآن پر یقین رکھنا ہے۔ اس طرح میرے پاس بے شمار اور واقعات ہیں۔
میرا آزمودہ ایک اور عمل:ایک اور عمل قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ جو کہ آٹھ سو مرتبہ صبح و شام اول وآخر آٹھ بار درود شریف پڑھنا ہے۔ اس عمل کے میرے پاس بہت تجربات ہیں جو میں نے خود بھی آزمایا اور لوگوں کو بھی بتائے۔ خاص طور پر رزق کی تنگی اس سے ایسے دور ہوتی ہے کہ بیان سے باہر۔ اللہ رب العزت حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائیں۔ آمین! 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 045 reviews.