عرفہ اور امت کی بخشش: ایک بار عرفہ کے دن حضرت جبرائیل علیہ السلام نے خدمت نبوی ﷺ میں حاضر ہوکر پیام الٰہی پہنچایا کہ اللہ نے تمام حاجیوں کو بخش دیا‘ آپ ﷺ نے آبدیدہ ہوکر فرمایا اور جو حج کو نہیں آئے ان کا کیا حال ہوگا؟ پھر فرمان الٰہی آیا کہ آپ ﷺ آبدیدہ نہ ہوں میں نے آپ ﷺ کی امت کو بخش دیا۔ یہاں تک کہ جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان تھا، اس کو بھی میں نے آج کے دن بخش دیا۔
ایک اور حدیث مبارک میں ہے کہ حق تعالیٰ شانہٗ فرماتے ہیں یہ میرے بندے بکھرے ہوئے بالوں والے میرے پاس آئے ہیں ‘ میری رحمت کے امیدوار ہیں (اس کے بعد بندوں سے خطاب فرماتے ہیں) اگر تمہارے گناہ ریت کے ذروں کے برابر ہوں اور آسمان کی بارش کے قطروں کے برابر ہوں اور تمام دنیا کے درختوں کے برابر ہوں تب بھی بخش دئیے جاؤ گے‘ بخشے بخشائے اپنے گھر چلے جاؤ۔ (کنزالعمال)
12 ہزار سال کی عبادت کا ثواب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ حضور سرور کائنات ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس نے یوم ترویہ کو روزہ رکھا تو گویا اس نے بارہ ہزار برس اللہ کی عبادت کی۔ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کیا میں دوزخ سے بہت ڈرتا ہوں آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یوم ترویہ کو روزہ رکھا کرو یہ روزہ جنت کی طرف کھینچ کر لے جانے والا ہے۔دعاقبول ہوتی ہے: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ’’ ملتزم ایسی جگہ ہے جہاں دعا قبول ہوتی ہے کسی بندہ نے وہاں ایسی دعا نہیں کی جو قبول نہ ہوئی ہو۔‘‘ فائدہ: ملتزم حجراسود سے لے کر کعبہ شریف کے دروازہ تک کا حصہ کہلاتا ہے۔فریاد پوری ہوگی: حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جوشخص دنیا اور آخرت کا کوئی مطلب و مراد رکھتا ہو وہ خانہ کعبہ کا ارادہ کرے۔ بندہ اللہ پاک سے دنیا کی جس کسی چیز کا سوال کرتا ہو تو اللہ پاک عطا فرمادیتے ہیں اور جو آخرت کے امور کو چاہتا ہے اللہ پاک اس کا ذخیرہ بنا کر دکھلا دیتے ہیں (القریٰ‘ ص40) (بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)
حج اور عمرہ پر جانیوالے اپنے لمحات کو قیمتی سے قیمتی تربنائیں اور دوسروںکو بھی یہ انمول تحفہ دیں۔
’’حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘‘
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ روحانی نسخے اور بہت کچھ اس کتاب میں پڑھیں!
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے
صرف یہی نمبر 0332-7552382
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں