محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت خلق کے سلسلہ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے۔ شدید گرمیوں میں بعض لوگوں کے ہاتھ پاؤں جلتے ہیں‘ ہونٹ ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اس کیلئے ایک کامیاب نسخہ درج کررہا ہوں۔ ھوالشافی: مربہ ہریڑ (سبز) بازار سے 250 گرام لے کر ایک عدد ہریڑ کھالیں اور ایک چمچ بھر کر شیرا پی لیں۔ ہریڑ کا بیج کھانے کے بعد پھینک دیں۔ اس کے بعد حسب موسم ایک گلاس دودھ پی لیں۔ یہ عمل رات سونے سے قبل کریں۔ انشاء اللہ پندرہ سے بیس دن کے بعد آپ افاقہ محسوس کریں گے۔ (محمدسلیم اختر‘ میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں