Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جہیزبن گیا‘ بارات آگئی اور ولیمہ بھی ہوگیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

اللہ کے فضل و کرم سے اس وظیفے کی برکت سے بارات آگئی‘ ولیمہ ہوگیا اور جہیز بھی بن گیا اور اللہ جانتا ہے سب کام بخیرو عافیت سے کیسے ہوگئے ہمیں کچھ علم نہیں۔ ہم سب آج تک حیران ہیں کہ وسائل بھی کچھ نہیں تھے اور اتنی شاندار شادی بھی ہوگئی۔ سبحان اللہ!

لفظ’ ’کُفُّو‘‘ سے گناہوں سے بچادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اس میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میرا پسندیدہ سلسلہ ہے۔ پیدائشی دوست میں دئیے گئے وظائف میں اپنی پریشانیوں کےحل کیلئے پڑھتا رہتا ہوں اور خوب برکتیں سمیٹتا ہوں۔ مجھے پچھلے کچھ عرصہ سے شوگر کا مرض لاحق ہے ڈاکٹرز نے مجھے صبح پارک میں جاکر واک کرنے کو کہا۔ جب میں صبح پارک میں جاتا ہوں تو وہاں خواتین بھی واک کرتی ہیں تو بے حد کوشش کرنے کے باوجود بھی بدنگاہی ہوجاتی تھی مگر جب سے رسالہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے کُفُّوا کا وظیفہ عطا فرمایا ہے میں نے پارک میں جاکر یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ اس لفظ میں وہ تاثیر ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ آپ کا اور آپ کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے میں اس بڑے گناہ سے محفوظ ہوگیا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے مزید درجات بلند فرمائیں۔ (صوبیدار راؤ منصب علی)
جہیزبھی بن گیا‘ بارات بھی آگئی اور ولیمہ بھی ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے بچی کا جہیز‘ نکاح وررخصتی کرنی تھی اور ہمارے پاس کوئی ظاہری وسائل نہیں تھے‘ ہم عبقری رسالہ ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں۔ اس میں موجود وظائف بہت لاجواب ہوتے ہیں۔ اسی میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ سارے گھر والوں نے دن رات خوب پڑھا۔ اللہ کے فضل و کرم سے اس وظیفے کی برکت سے بارات آگئی‘ ولیمہ ہوگیا اور جہیز بھی بن گیا اور اللہ جانتا ہے سب کام بخیرو عافیت سے کیسے ہوگئے ہمیں کچھ علم نہیں۔ ہم سب آج تک حیران ہیں کہ وسائل بھی کچھ نہیں تھے اور اتنی شاندار شادی بھی ہوگئی۔ سبحان اللہ! (پوشیدہ)
نہ بچے ضد کریں نہ کوئی جھگڑا کرے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ جب بھی عبقری میگزین مارکیٹ میں آتا ہے خرید کر سب سے پہلے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود وظائف باکمال اور تیربہدف ہوتے ہیں۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا ایک عمل جو کافی عرصہ سے میرا بارہا کا آزمودہ ہے وہ میں قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔یاقادریا نافع کے فائدے: جب بھی چالیس بار پڑھتا ہوں تو بہت فائدہ ہوتا ہے مثلاً ضدی بچے ضد نہیں کرتے۔ لڑتے ہوئے لوگ صلح کرلیتےہیں۔ گمشدہ چیزیں مل جاتی ہیں‘ افسر اچھی طرح پیش آتے ہیں۔ میرے ایک دوست کافی عرصہ سے اپنا کام کرنے کی جدوجہد کررہے تھے مگر کامیاب نہیں ہورہے تھے۔ میں نے ان کو کا عمل دیا کہ سارا دن کھلا پڑھیں‘ اس نے سارا دن ہزاروں کی تعداد میں پڑھا۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا۔ اس نے اپنا کاروبار کرلیا۔ اب وہ نوکری چھوڑ کر اپنا کام کرتا ہےاور بہت خوش ہے۔ لوگوں کو بھی یہی وظیفہ بتاتا ہے۔
علامہ صاحب کے سب سے زیادہ وی آئی پی2 عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میری بھانجی نے ایک عمل دیا ہے کہ خط لکھ کر حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور عبقری قارئین تک پہنچادیں۔میں عبقری رسالہ میں ہر ماہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم پڑھتا ہوں۔ میری نظر میں حضرت علامہ صاحب کےدو عمل بہت ہی زیادہ وی آئی پی ہیں جب بھی کیا اور دوسروں کو بتایا بالکل تیربہدف پایا۔ ایک عمل استخارے کا جو دو رکعت صلوٰۃ الحاجت اور استخارہ کی نیت سے پڑھنے ہیں۔ اس کے بعد ایک سو ایک مرتبہ سورۂ کہف کی آیت نمبر دس پڑھنی ہے۔ تین دن میں جواب مل جاتا ہے اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا رشتہ والا عمل جو سورۂ عمران کی پہلی تین آیات ہیں جس کو بھی بتایا کوئی ایسا نہیں جس کا کام نہ ہوا ہو اور تقریباً ایسے لوگ جن کی عمر بڑی تھی یا شادی ہوکر ٹوٹ گئی تھی سب کو فائدہ ہوا۔ یہ تین آیات 319 مرتبہ روزانہ پڑھنی ہیں۔ کچھ دنوں میں رشتہ اور شادی کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ قارئین! علامہ صاحب اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا ایمان بچ گیا ورنہ لوگ عاملوں کے پاس جاجاکر پیسہ تو خرچ کرتے ہیں‘ ساتھ اپنا ایمان بھی بعض اوقات بیچ ڈالتے ہیں۔ اللہ کریم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی زندگی میں ، کام میں، اولاد میں اور آنے والی سب نسلوں میں برکت، عزت، عافیت اور محبت عطا فرمائے۔ آمین۔ (عبداللہ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 964 reviews.