تمہارا سر کا حلق کرانا سو ہر بال کے بدلے ایک نیکی اور گناہوں کی معافی ہے اور تمہارا اس کے بعد طواف (زیارت) کرنا اس حال میں طواف کرنا ہوگا کہ کوئی گناہ نہ ہوگا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا۔ حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں جو مانگتے ہیں ان کو ملتا ہے وہ جو دعا کرتے ہیں قبول ہوتی ہے۔ جو خرچ کرتے ہیں پاتے ہیں۔ اس راہ میں ایک درہم خرچ کرتے ہیں ایک لاکھ کا ثواب پاتے ہیں اللہ کی قسم! جس نے ہمیں حق کے ساتھ بھیجا ہے اس راہ میں ایک ایک درہم (مثلاً ایک روپیہ) ایک پہاڑ سے بھی زیادہ وزن رکھتا ہے۔ پھر آپ ﷺ نے جبل ابوقبیس کی جانب اشارہ کیا۔ ایک درہم کا ثواب اس پہاڑ کے برابر ہے۔
ہمیں بھی یہ جذبہ نصیب ہو:حضرت علی زین العابدین رضی اللہ عنہما نے جب حج کیلئے احرام باندھا تو چہرہ زرد ہوگیا اور بدن پر کپکپی آگئی اور لبیک نہ کہہ سکے کسی نے عرض کیا آپ نے احرام کے شروع میں لبیک نہیں کہی تو فرمایا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں اس کے جواب میں لا لبیک نہ کہا جائے یعنی تیری حاضری معتبر نہیں‘ اس کے بعد بڑی مشکل سے لبیک کہا تو غشی آگئی اور اونٹنی پر سے گرگئے۔ اس کے بعد جب لبیک کہتے یہی حال ہوتا، سارا حج اسی طرح پورا کیا۔ جو دعا مانگے قبول ہو: حدیث شریف میں ہے کہ شب عرفہ میں بیدار رہ کر عبادت کرنے والا جو دعا مانگتا ہے قبول ہوتی ہے۔ حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں مقام عرفہ ان مقامات میں سے ہے جہاں جو دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔ 24 ہزار برس کی عبادت کا ثواب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے یوم ترویہ کا روزہ رکھا اس نے گویا بارہ ہزار برس اللہ کی عبادت کی اور اور جس نے عرفہ کے دن روزہ رکھا اس نے گویا چوبیس ہزار برس عبادت کی اور جو عیدالاضحی کے دن نماز عید تک روزہ دار رہا اس نے گویا ساٹھ ہزار برس عبادت کی اور اس کو اللہ تعالیٰ ہزار شہیدوں کا ثواب اور ہزار حاجیوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔(بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)
حج پر جانیوالے اپنے لمحات کو قیمتی سے قیمتی تربنائیں اور دوسروںکو بھی یہ انمول تحفہ دیں۔
’’حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘‘
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ روحانی نسخے اور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے
صرف یہی نمبر 0332-7552382
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں