نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آسمان زمین کی پیدائش سے دو ہزار برس پہلے ایک کتاب لکھی اس میں سے دو آیتیں اتاریں جن پر سورۂ بقرہ کا اختتام کیا‘ یہ دو آیتیں جس گھر میں تیس دن تک پڑھی جائیں شیطان اس گھر کے قریب نہیں آسکتا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام حضور نبی اکرم ﷺکی خدمت اقدس میں حاضر تھے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے آسمان کا دروازہ کھلنے کی آواز سنی‘ آپ ﷺ نے سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: آسمان کا یہ دروازہ آج تک پہلے کبھی نہیں کھلا‘ اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا یہ فرشتہ بھی آج سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا‘ اس فرشتے نے سلام عرض کرنے کے بعد کہا۔ آپ ﷺ کو ان دونوں کی بشارت ہو جو آپﷺ سے پہلے کسی نبی (علیہ السلام) کو نہیں دئیے گئے۔ ایک سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی آخری آیات اس میں سے جو کچھ پڑھا جائے گا اس سے آپ ﷺ کو نوازا جائے گا۔ اچھی باتیں: ٭جو شخص حلال کھائے گا انشاء اللہ مستجاب الدعوات بن جائے گا٭ جو شخص اللہ پر بھروسہ رکھنا ہے‘ اللہ اسے مایوس نہیں کرےگا٭ کسی کے دل میں اترنے کیلئے سیڑھیوں کی نہیں اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے۔٭ اللہ تعالیٰ کو ایک مانو اور اسی سے مدد طلب کرو۔ ٭جب ہم کسی کو اچھے راستے پر نہیں چلاسکتے تو برے پر بھی نہیں چلانا چاہیے۔ اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو۔٭ اپنے اعمال ایسے بناؤ کہ قیامت کے دن جنت تمہاری منتظر ہو۔٭ انسان میں کوئی خوبی انصاف سے زیادہ عظیم نہیں۔٭ کبھی بھی اپنے منہ سے مذاق میں بھی ایسی بات نہ نکالو جس سے سامنے والی کی دل آزاری ہو۔ (عظمیٰ عبدالستار میمن‘ سکھر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں