لکڑ ہضم پتھر ہضم حقیقت میں ممکن ہے:ھوالشافی: نوشادر‘ انار دانہ‘ مرچ سیاہ‘ اجوائن دیسی‘ سونف‘ گل سرخ‘ زیرہ سفید‘ پودینہ‘ الائچی کلاں‘ نمک خوردنی‘ الائچی خورد‘ نمک سیاہ تمام چیزیں دو تولہ اور ست لیموں ایک تولہ لے کر ان تمام اشیاء کو باریک پیس لیں۔ پودینہ اور گل سرخ آپ گھر میں بھی سکھا سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد چائے کا چمچ ایک عدد ہمراہ پانی کھائیں ہمیشہ کیلئے معدے کی تکلیف سے محفوظ رہیں۔
رزق کی تنگی دور کرنے کیلئے
گھر میں رزق کی تنگی دور کرنے کیلئے تمام بہن بھائی ان باتوں پر عمل کریں۔ انشاء اللہ گھر میں رزق کی برکت ہوگی۔ دنیا میں بھی سکون ملے گا اور قبر اور آخرت بھی بنے گی۔٭ جھوٹ کبھی نہ بولیں‘ ہمیشہ سچ بولیں کیونکہ جھوٹ رزق کو کھاجاتا ہے۔٭نماز کی پابندی کریں اور ہمیشہ حلال رزق استعمال کریں۔٭ ہر نماز کے بعد تسبیحات فاطمہ‘ ایک دفعہ آیۃ الکرسی اور ایک دفعہ سورۃ الم نشرح پڑھیں۔٭ رات سونے سے پہلے سورۂ یٰسین اور سورۂ واقعہ پڑھیں۔٭ جب بھی گھر واپس آئیں تو داخل ہونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ لیا کریں۔٭ گھر میں کوئی ہو یا نہ ہو فوراً سلام کریں اور ایک دفعہ کوئی سا بھی درودشریف اور ایک دفعہ سورۂ اخلاص پڑھ لیا کریں۔٭ حسب توفیق ہر ماہ صدقہ کردیا کریں مگر حلال رزق سے اللہ پاک حرام کھانے والوں کی نماز‘ روزہ اور کوئی بھی نیک عمل قبول نہیں کرتا۔٭ زکوٰۃ پابندی سے ادا کیا کریں۔ صدقات اور زکوٰۃ سے رزق بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا۔
موتیا کی بیماری دور کریں:اگر آنکھوں سے پانی آرہا ہو یا موتیا اتر رہا ہو تو تین سے چار جامن کی گٹھلیاں خشک کرکے پیس لیں اور اس کا سفوف صبح و شام تقریباً چوتھائی گلاس پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ جامن کی گٹھلی ہم وزن شہد میں ملا کر پیسٹ بنالیں پھر سلائی کی مدد سے صبح شام آنکھوں میں لگائیں۔ اس آسان سی دوائی سے موتیا کی بیماری ٹھیک ہوجاتی ہے۔ (بحوالہ : عبقری جلد 4)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں