ہر فرض نماز کے بعد شہادت والی انگلی سجدہ والی جگہ پر لے جائیں اور تین دفعہ انگلی کو گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اور یہ الفاظ تین مرتبہ پڑھیں یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ اور پھر انگلی کو اٹھا کر جہاں تکلیف ہو وہاں لے آئیں اور گول دائرے کی صورت میں انگلی کو پھیریں
کسی کام میں خیر اور شر معلوم کرنے کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ کے بعد عبقری میں حاضری کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔ الحمدللہ آپ عبقری میں ہر ماہ کے اعمال اور وظائف چھاپتے ہیں‘ رمضان میں اعمال شائع ہوئے جنہیں کرنے کا موقع ملا۔ عبادت کا بہت لطف آتاہے۔ میرے پاس ایک عمل ہے جو کاروباری حضرات کیلئے لاجواب ہے۔
کسی امر سے پہلے اللہ تعالیٰ سے مشورہ کرنا کہ اس کام میں میرے لیے شر ہے یا خیر۔ اوکاڑہ کے بہت عابد زاہد بزرگ تھے ساری زندگی زہد اور تقویٰ میں گزاری۔ وہ فرماتے کہ میں سارے سال میں ایک سودا کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس میں مجھے سارے سال کا رزق عطا فرمادیتے ہیں۔ فرمایا کہ میں ہر سودا سے پہلے درج ذیل استخارہ کرلیتا ہوں۔ ایک دفعہ میں نے استخارہ کیا کہ چاندی خرید لوں‘ ابھی سودا ہوا ہی تھا اور تلوا رہا تھا کہ ریٹ بڑھ گیا جن سے چاندی خریدی تھی انہی کو بیچ دی۔ ایک گھنٹہ میں ستر ہزار روپے کا نفع ہوا۔ ایک دفعہ استخارہ میں آیا کہ پیاز خرید لیں‘ میں خریدتا رہا اور بیچتا رہا اس میں ننانوے ہزار کا نفع ہوا۔ ایک اور بزرگ بہاولنگر میں رہتے ہیں انہوں نے واقعہ سنایا کہ میں آڑھت کا کاروبار کرتا ہوں۔ میرے بھائیوں نے پوچھا کہ کپاس کا سیزن ہے کیا کپاس خرید لیں؟ میں نے استخارہ کرکے بتایا کہ نہ خریدیں۔ سب آڑھتی کہتے کہ تم بدھوہو کہ سیزن ہے اور تم کپاس نہیں خریدتے۔ بھائی کہتے ہمیں ہمارے بزرگوں نے منع کیا ہے۔ جب سیزن گزر گیا تو استخارہ کیا تو آیا کہ اب کپاس خرید لو، اس سیزن میں سب آڑھتیوں کو نقصان ہوا، بعض کی جمع پونجی ڈوب گئی‘ کچھ لوگوں نے اچھی کپاس روک لی تھی وہ ہم نےخرید لی ستر ہزار کا نفع ہوا۔
استخارہ کا طریقہ : جس امر کیلئے استخارہ کرنا ہو ذہن میں رکھ کر دو رکعت نماز نفل پڑھیں۔ جب پر پہنچیں تو اس کو بار بار پڑھیں حتیٰ کہ چہرہ خودبخود پھر جائے اگر دائیں طرف چہرہ پھر جائے تو اس امر میں خیر ہے اور بائیں طرف پھر جائےاس میں شر ہے۔ اس امر کو اختیار نہ کریں۔ ہر معاملہ میں استخارہ کریں خواہ سفر ہو یا تجارت یا رشتہ جو بھی نیا کام شروع کریں استخارہ ضرور کریں۔ (حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)
کینسر کا آسان آزمودہ روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خدائے بلند و بزرگ سے آپ کیلئے‘ اہل خانہ‘ آپ کے ادارہ‘ ساتھی اور تمام امت مسلمہ کیلئے یہی دعا ہوتی ہے کہ سدا آباد خوش و خرم رہیں اورآپس میں محبت اور پیار رہے۔ ترقی کا نیا سامان فراہم ہوتا رہے۔ آمین ثم آمین۔
کینسر کا مجرب عمل عبقری کیلئے: یہ عمل ایک بزرگ کی عطا ہے۔ عمل: شروع میں ایک تسبیح پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ قرآنی آیت کا حصہ پڑھیں (البقرہ 71)پانی اور فروٹ اور دوائی پر پچیس دفعہ پھونک ماریں‘ فارغ اوقات میں یہ اوپر والی قرآنی آیات کا ورد جاری رکھیں اور اس پانی کو دن بھر استعمال کریں۔
عمل نمبر2: ہر فرض نماز کے بعد شہادت والی انگلی سجدہ والی جگہ پر لے جائیں اور تین دفعہ انگلی کو گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اور یہ الفاظ تین مرتبہ پڑھیں اور پھر انگلی کو اٹھا کر جہاں تکلیف ہو وہاں لے آئیں اور گول دائرے کی صورت میں انگلی کو پھیریں اور پھر یہی الفاظ پڑھیں۔ پھر یہی انگلی سر سے لے کر ایک پاؤں اور دوسرے پاؤں سے لے کر سر تک گول دائرے کی صورت میں گھمائیں اوریہی الفاظ پڑھیں۔ فارغ اوقات میں ان الفاظ کی تسبیح کرتے رہیں اور مریض سے کہیں وہ بھی ورد کرتا رہے انشاء اللہ فیض یاب ہوگا۔ بفضلہ تعالیٰ لاعلاج مریض اس عمل سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو صحت کاملہ نصیب عطا فرمائے۔ (محمد ادریس)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں