محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آج خاص طور پر قلم قارئین کیلئے اٹھایا ہے۔ میرے گھر میں ایک بہت بڑا مسئلہ کھڑاہوا ہے اور اس کی بنیاد موبائل بنا تھا۔ میرے بھائی کی جب منگنی ہوئی تو میرے بھائی نے میری بھابھی کو موبائل لے کر دیا جس پر دونوں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے تھے‘ اسی دوران میری بھابھی نے اپنے دیور (میرے دوسرے بھائی) سے بھی موبائل پر بات چیت شروع کردی‘ آہستہ آہستہ یہ دونوں ہروقت فون پر باتیں کرنا شروع ہوگئے۔ کچھ عرصہ بعد میری بھابھی کی شادی ان کے منگیتر یعنی میرے بڑے بھائی کے ساتھ ہوگئی۔ مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ شادی تو اس کی میرے بڑے بھائی سے ہوئی ہے مگر وہ ہروقت میرے چھوٹے بھائی یعنی اپنے دیور کے ساتھ رہتی ہیں۔ میرے گھر والوں نے ہر طریقے سےدونوں کو سمجھایا پر وہ نہیں مانتے‘ وقتی طور پر معافی بھی مانگتے ہیں‘ آنسو بہاتے ہیں اور جان چھڑالیتے ہیں مگر ایک دو ہفتے بعد پھر وہی حال ہوجاتا ہے۔ ہم نے کئی بار سوچا کہ اس کے والدین کو بتائیں مگر گھر کی عزت ہے‘ بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی۔ زبان کی بہت تیز ہے‘ہم اسے ہر طرح سے خوش رکھتے ہیں‘ گھر میں دولت کی‘ کھانے پینے کی ریل پیل ہے‘ میرے والدین ہم سے زیادہ اس سے محبت کرتے ہیں کہ یہ پرائی ہے‘ یہ میری بیٹی سے بڑھ کر ہے۔ میرے جس بھائی کے ساتھ اس کی شادی ہوئی اس پر چیختی چلاتی ہے۔ اس کی وجہ سے میرے دونوں بھائی ایک دوسرے سے دور ہوگئے ہیں۔ میرا تمام قارئین کو پیغام ہے کہ خدارا لڑکیوں کو موبائل جیسی لعنت ہرگز نہ دیں‘ یہ بڑی نقصان دہ چیز ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارا گھر بکھر چکا ہے۔ یہ میرے گھر کا راز تھا جسے میں نے صرف اصلاح کی نیت سے عبقری میں لکھا۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں