محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! .اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور اپنی شان کریمی سے آپ کے ہر کام میں آسانی پیدا کرے ، اور آپ کو ہر کام کی جزا دے۔ آمین!
میرا تعلق فیصل آباد سے ہے اور میںمقامی سکول سسٹم میں وائس پرنسل ہوں۔ اللہ کا کرم ہے کہ جب سے ماہنامہ عبقری اور تسبیح خانہ سے جڑی ہوں اللہ تعالیٰ نے اپنا بہت کرم کیا ہے اور میں بہت سکون میں اور اپنے آپ کو ہمیشہ اللہ کی رحمت کے قریب پاتی ہوں ۔ میرے والد صاحب کی وفات کو دس سال ہوچکے ہیں۔ مراقبے میں مرحوم والد مجھے دو بار مل گئے۔
حضرت جی جب میرے والد صاحب کی وفات ہوئی تو وہ مجھ سے ناراض تھے ‘ میں اس غم کو لے کر اندر ہی اندر گھٹ رہی تھی اور بہت بے سکون تھی پھرمیںنے خط کے ذریعے اپنے اس دکھ کا اظہار کیا تو جواب ملا کہ مراقبہ کیا کرو اللہ تعالیٰ اس دکھ کو دورفرمادیں گے۔میں نے عبقری میں ہرماہ آنے والا مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ مراقبے کے ذریعے سے میں نے اپنے والد صاحب سے معافی
مانگی اور اس دن کے بعد سے میں جب بھی مراقبہ کرتی ہوں مجھے حقیقت میں ایسا محسوس ہوتا ہے میرے والد صاحب میرے پاس ہیں۔ میں ان کو اپنے دکھ بتاتی ہوں خوشی بتاتی ہوں ۔ میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ایسا لگتا ہے مجھے کوئی خزانہ مل گیا ہو۔ میں نے مراقبے سے اور بھی بہت کچھ پایا ہے۔ اللہ کے نام کا نور محسوس کرتی ہوں اور روشنی محسوس کرتی ہوں آسمان سے آتی ہوئی اللہ تعالیٰ نے بہت رحمت کی چھائوں رکھی ہوئی ہے مجھ پر اور یہ صرف آپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ (بشریٰ افضل‘ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں