محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جو کہ کینسر کیلئے بہت ہی آزمودہ و لاجواب ہے۔ اللہ نہ کرے کسی کو کینسر ہو‘ اگر کسی کو یہ نامراد بیماری لگ جائے‘ چاہے وہ آخری سٹیج پر کیوں نہ پہنچ جائے۔ اگر اللہ نے زندگی رکھی ہے تو چالیس دن میں ضرور مکمل شفاءیاب ہوگا۔ عمل یہ ہے: اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دم کریں اور وہی پانی سارا دن مریض کوپلائیں۔ چالیس دن تک ایک بھی ناغہ نہ ہو۔ انشاء اللہ اگر اللہ رب العزت نے چاہا تو ضرور بالضرور شفاء نصیب ہوگی۔(ج،ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں