Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ربیع الآخر میں خاتمہ بالخیر کے اعمال لیجئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

جوا ہر غیبی میں ہے کہ اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخو ں میں چار رکعت نفل پڑھے ۔ ہر رکعت میںسورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ اخلا ص پانچ بار پڑھے۔ اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں ۔

یہ اسلامی سال کا چو تھا مہینہ ہے اسے ربیع الآخر بھی کہا جا تا ہے۔ اس کا نام رکھتے وقت ربیع کا مو سم تھا یعنی ربیع کا اخیر تھا اس لیے اس کا نام ربیع الآخر رکھا گیا مگر ربیع الاول کی مناسبت سے اس کا نام ربیع الثانی مشہور ہو گیا ۔
اس ماہ کے نوافل حسب ذیل ہیں جو اکثر صوفیا ء پڑھتے رہے ہیں ۔
شب اول کے نوا فل : عابدو ں کا کہنا ہے کہ جب ربیع الثانی کا چاند نظر آجائے تو اس کی شب اول میں بعد نما زِ مغرب آٹھ رکعت نفل دو دو رکعت کی نیت سے پڑھے اور پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکوثر تین بار اور دوسری میں سورۃالکا فرون تین بار پھر تیسری چوتھی، پانچویں ، چھٹی ، ساتویں ، آٹھویں رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃاخلاص تین تین بار ہر رکعت میں پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس نما ز کے پڑھنے والے کو بے شمار ثواب ملے گا اور بے شمار نمازوں کا اجر عطا ہوگا۔ چار رکعت نفل: جوا ہر غیبی میں ہے کہ اس مہینہ کی پہلی ، پندرہویں ، انتیسویں تاریخو ں میں چار رکعت نفل پڑھے ۔ ہر رکعت میں سورۃالفاتحہ کے بعد سورۃ اخلا ص پانچ بار پڑھے۔ اس کے لیے ہزار نیکیا ں لکھی

جا تی ہیں اور ہزار برائیاں مٹائی جاتی ہیں ۔ انشاء اللہ پروردگار عالم روز محشر مغفرت فرمائیں گے۔انجام بخیر کا وظیفہ : جو شخص پورا ماہ بعد نما ز عشاء یہ وظیفہ روزانہ ۱۱۱۱مر تبہ پڑھے گا

وہ مو ت کے وقت کلمہ پڑھتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہو گا۔ بعض بزرگو ں کا کہنا ہے کہ اس وظیفے میں خاتمہ بالخیر کی بے حد تا ثیر ہے۔ اس وظیفہ سے خاتمہ بالخیر ہوتاہے ۔
ترجمہ : اے آسمانو ں اور زمینو ں کے پیدا کرنے والے دنیا اور آخرت میںتو ہی میرا رفیق ہے ، تو مجھ کو اپنی فرمانبرداری میں دنیا سے اٹھا لے اور مجھ کو اپنے نیک بندو ں میں داخل کر لے۔
بابرکت دعا :۔ماہ ربیع الثانی بھی نہایت افضل مہینہ ہے اور اس ماہ میں بھی زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنا چاہئے۔
ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ ایک بار اسرافیل ؑ حضرت نبی ﷺ کے پاس اتر کر آئے اور کہا

پڑھئے جو کوئی اس کو ایک بار پڑھے گا خدا اس کو ان لوگوں کے زمرہ میں لکھے گا جو خدا کی بکثرت یاد کرنے والے ہیں اور وہ رات ودن خدا کی یاد میں لگے رہنے والوں سے بھی افضل ہو جائے گا اور یہ کلمات اس کیلئے جنت میں داخلہ کا ذریعہ بن جائیں گے اور جس طرح درخت کے پتے جھڑتے ہیں اسی طرح اس کے گناہ جھڑ جائیں گے اور خدا کی اس پر نظر رہے گی اور اس کو دوزخ کا عذاب نہ دے گا اور حدیث میں آیا ہے جو کوئی   پڑھے گا دنیا اور اہل دنیا چاہے ختم ہو جائیں لیکن اس کے پڑھنے والے کا ثواب نہ ختم ہو گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 419 reviews.