Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
 کتاب نمبر 23:ٹینشن کا سائنسی اور روحانی علاج: پریشانی اس وقت آتی ہے جب ہم حالات عالم کو پریشان کرتے ہیں‘ وہ حالات یہ ہیں کہ ہم اپنے آپ کو پریشان کرتے ہیں اور خود کو پریشان کرنا یہ ہے کہ جس مقصد کیلئے وجود انسانیت ہے‘ وہ فوت اور ختم ہوچکا ہے۔آج معاشرہ میں نظر دوڑائیں تو ہر شخص ٹینشن اور ڈیپریشن کا مریض نظر آتا ہے۔ حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے میں نے ایک ایسی کتاب تالیف کرنے کا سوچا جس میں ٹینشن کا سائنسی علاج کے ساتھ ساتھ روحانی کامیاب علاج بھی ہو۔جب سے یہ کتاب وجود میں آئی ہے تب سے آج تک اس کے لاجواب رزلٹ ٹیلی فون‘ خط اور ای میل کےذریعے مل رہے ہیں۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات و اولیاء کرام کی تحریروں و ملفوظات سے فائدہ اٹھایا گیا ان کے نام درج ذیل ہیں:۔حضرت مولانا بدیع الزمان صاحبؒ۔صوف احمد دین چشتی صاحب۔ مفتی شیخ محمد صاحبؒ نائب مفتی بھوپال۔ حضرت شیخ الاسلام مدنی۔ مفتی اعظم مولانا مفتی ولی حسن صاحب۔ حکیم ناصر جان۔ حکیم افضال کریم۔ شیرمحمداختر۔ سید عرفان احمد۔ میم۔ الف۔ حکیم ضیاء الرحمٰن۔ ڈاکٹر سید محمدعبداللہ۔ فرحانہ شہزادی۔ حکیم سید عطاء الرحمٰن عمر۔ ڈاکٹر ناصر سلمان‘ ہمدرد یونیورسٹی۔ عرفان محمود‘ فتح جنگ۔ سید رشید الدین احمد۔ فیٹی کریڈوک۔ مسعود احمد برکاتی۔ شیخ عبدالحمید‘ کامونکے۔ حضرت مولانا منظور احمد نعمانیؒ۔ شریف کیانی۔ میاں محمداسلم۔ خالد محمود وارثی۔ عفت رسول اعوان۔ ڈٓاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 414 reviews.