Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قوت باہ کے اضافہ کیلئے غذائیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

 ہریسہ قوت باہ کیلئے بہت لاجواب چیز ہے ۔ یہ کٹے ہوئے گیہوں، گوشت، گھی اورمصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے۔ (۲) حیس کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ حیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے کھجور، مکھن، جما ہوا دہی۔ بعض روایات میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حیس بہت پسند تھا۔ (۳) مکھن اور شہد ملا کر کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ (طب نبویﷺ)(۴) کھجور کو مکھن کے ساتھ ملاکرکھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ بدن بڑھتا ہے ، آواز صاف ہوتی ہے۔ (طب نبویﷺ) ابو نعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھجور کے ساتھ مکھن ملاکر کھانا بہت پسندتھا۔ (طب نبویﷺ)(۵) حضرت ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کوبڑھاتا ہے۔ اس سے اطباء کے نزدیک زیر ناف (ناف کے نیچے) بال مراد ہیں۔ ’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا ’’مونچھوں کو کترائو، ناخن کاٹو، بغلوں اور زیر ناف بالوں کو کاٹو(کم ازکم) چالیس دن میں ایک بار۔ (مسلم)
نوٹ: چالیس دن سے زیادہ نہیں گزرنا چاہیے ورنہ بیماریاں پیدا ہوں گی۔ بہتر ہوگا آپ ہر ہفتے یہ چاروں کام کرلیں۔ اس سے انشاء اللہ آپ کی صحت قائم رہے گی اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔ یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں۔ (۶) امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں قوت باہ کو بڑھاتی ہیں۔ چڑیوں کا کھانا، اطریفل کھانا، مغز پستہ کھانا، ترہ تیزک کھانا۔ (احیاء العلوم) (۷) حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے شکایت کی کہ میرے گھر میں اولاد نہیں ہوتی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ علاج تجویز فرمایا کہ تو انڈے کھایا کر۔ (طب نبویﷺ)۔
(۸) روغن زیتون کا کھانا اور مالش کرنا، شہد کھانا، تل اور کھجور ملاکر استعمال کرنا، کلونجی، دارچینی، فلفل دراز، جائفل، جلوتری، زعفران، خالص دودھ کا پینا، لہسن اور پیاز کا استعمال، مغز بادام، چھوہارہ، اخروٹ، خوبانی، کشمش، لونگ، سیاہ مرچ، وغیرہ قوت باہ اور متحرک باہ ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 413 reviews.