محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے ماہنامہ عبقری بڑے شوق و ذوق سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے مجھے بڑے کام کے نسخہ جات اور وظائف ملتے ہیں۔ آج میں قارئین کیلئے بہت ہی کام کا نسخہ لایا ہوں۔ یہ نسخہ ایک مزیدار چٹنی کا ہے جو کہ معدہ کے تمام امراض کا لاجواب علاج ہے۔ ھوالشافی: سخت ہرے امرود دو کلو بیچ نکال لیں‘ ہرا پودینہ صرف پتے ایک پاؤ‘ ہرا دھنیا بمعہ ڈنٹھل آدھ کلو‘ صاف کرکے چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ ادرک آدھ پاؤ کوٹ لیں۔ لہسن دیسی آدھ پاؤ کوٹ لیں۔ سونف‘ سفید زیرہ‘ اجوائن ہر ایک آدھ چھٹانک سب کو توے پربھون لیں۔ کالی مرچ پسی ہوئی چار کھانے کے چمچ‘ ہلدی ایک کھانے کاچمچ‘ ٹماٹر چھلکے اتارے ہوئے ایک کلو‘ پیاز آدھ کلو صاف کرکے کاٹ کر اچھی طرح ہاتھ سے مسل کر پانی سے دھولیں۔ نمک اور لال مرچ حسب ضرورت۔ کالا سرکہ ایک سے دو گلاس۔ تمام اشیاء کو اچھی طرح گرائینڈر میں شیک کرکے یکجان کردیں اور بوتلوں میں بھرکر فریج میں رکھ دیں ایک سال تک خراب نہیں ہوگی۔ یہ چٹنی ہروقت استعمال کرسکتے ہیں۔ فوائد: بھوک نہ لگنا‘ کھٹی ڈکاریں‘ قبض‘ بدہضمی‘ گیس‘ تبخیر معدہ‘ منہ کا ذائقہ خراب ہونا‘ معدہ کی جلن‘ غرضیکہ تمام امراض معدہ میں نہایت مفید ہے۔گرمیوں کے موسم میں ایک گلاس نمکین لسی میں ایک چمچ یہ چٹنی ملا کر پئیں ایک خوشگوار احساس اور تازگی پیدا کرتی ہے۔ ایک ایک پیالہ مولی، گاجر، کھیرا اور ککری کدوکش کرلیں۔ سلاد کے پتے کتر لیں یا بندگوبھی کتر لیں۔ دہی ملا کر درج بالا چٹنی شامل کریں۔ ہر عمر کے بچے نہایت شوق سے کھائیں گے۔ (ظفرعباس ملک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں