Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

در در کے دھکے کھانے والے دل کے مریض متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے تقریباًآٹھ سال مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ کچھ صحت کے راز اورپرہیز و احتیاط میری طرف سے قارئین عبقری کیلئے تحفہ ہے۔ امید ہے قارئین ان الفاظ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔ ہم نے امراض قلب کیلئے’’ طب نبویﷺ‘‘ کی روشنی میں پیکیج تیار کیا ہے۔ باقی ادویہ میں شفاء یقینی نہیں معالجات نبویﷺ میں شفاء یقینی ہے۔ اس پیکیج پر عمل پیرا ہوکر ہم امراض قلب سے یقیناً بچ سکتے ہیں قارئین کی نذر ہے۔ طب نبویؐ شفاء پیکیج برائے امراض قلب:دل کی بیماریاں ہمارے لئے ایک مصیبت بن گئی ہیں ہم ان کے علاج کیلئے سمندر پار دیکھتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب اور جلیل القدر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان مشکلات سے نکلنے کا راستہ سکھایا ‘ہم سیدھے راستے کو چھوڑ کر، ادھر اُدھر بھٹک کر اپنی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔ دل کے دورے سے بچائو میں ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جانے سے پہلے ہم ایک مریض کا حال بیان کرتے ہیں جن کو دل کا دورہ پڑا ان کی خوش قسمتی یہ تھی کہ ان کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا معالج میسر آیا۔ تاریخ اس امر کی شاہد ہے کہ دل کے دورہ کی سب سے پہلے تشخیص اور علاج نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ان کا مریض ایسا عمدہ شفاء یاب ہوا کہ ان سے علاج کروانے کے بعد گھوڑے پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ میل کا سفر کیا اور متعدد جنگوں میں عملی حصہ لیا جبکہ ہمارا مریض سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ان بزگزیدہ صحابیوں میں سے تھے جن کو زندگی ہی میں جنت کی بشارت مل گئی تھی۔ رشتہ میں یہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماموں تھے، غزوات میں بہادری اور ثابت قدمی سے شامل رہتے تھے۔ ایک دن بیمار ہوگئے اپنی روئیدادیوں بیان فرماتے ہیں:میں بیمار ہوا، میری عیادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ انہوں نے اپنا ہاتھ مبارک میرے کندھوں کے درمیان رکھا تو اس کی ٹھنڈک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی پھر فرمایا کہ اس کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ اسے حارث بن کلدہ کے پاس لے جائو جو ثقیف میں مطب کرتا ہے۔ حکیم کو چاہیے مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر اسے کھلائے۔ (ابودائود، مسند احمد، ابو نعیم، الحسن بن سفیان) (۱۔مریض کو مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت کوٹ کر کھلائیں) نہ ملنے کی صورت میں عام کھجور بھی استعمال کرسکتے ہیں کوشش کرکے مدینہ سے درآمد کرلیں۔ ۲۔ تلبینہ (جَوکا دلیا)جو کا دلیا بناکر اگر اسے دودھ کے ساتھ پکایا جائے اور اس میں مٹھاس کیلئے شہد ڈالا جائے تو یہ تلبینہ ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا:دل کے مریض کیلئے تلبینہ تمام مسائل کا حل ہے، یہ دل سے غم کو اتاردیتا ہے۔  (بخاری و مسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی اس بارے میں مطلع فرماتی ہیں ’’ہمارے گھر کا کوئی فرد بیمار پڑ جاتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پر دیگچی چولہے پر چڑھا دی جاتی اور یہ اس وقت تک مسلسل چڑھی رہتی جب تک کہ بیماری کسی طرف ختم نہ ہوجائے یعنی وہ تندرست ہوجائے یا مر جائے‘‘(ابن ماجہ، احمد، الحکم)  جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا جاتا کہ فلاں کے پیٹ میں تکلیف ہے اور وہ کھانا بھی نہیں کھاسکتا۔ تو فرمایا کرتے تمہارے پاس یہ مفید  تلبینہ موجود ہے وہ اسے کھلائو۔ میں اس ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ یہ پیٹ کو اس طرح دھوکر صاف کردیتا ہے جس طرح کوئی شخص چہرے کو پانی سے دھوکر اس پر سے غلاظت اتار دیتا ہے۔ (احمد)ابن القیم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات گرامی کی روشنی میں بتاتے ہیں:دل کی بیماریوں کی ہر قسم کیلئے مکمل دوا ہے۔ (بخاری و مسلم)
 ۳ سفرجل:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک میں ایک روز بہی کا پھل تھا اس واقعہ کو حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ یوں بیان فرماتے ہیں :انہوں نے پھل مجھے دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ دل کی تکلیف (دورہ) کو دور کرتا ہے۔ (ابن ماجہ) اسی مسئلہ پر حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ مزید تفصیل فراہم کرتے ہیں انہوںنے بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہاتھوں میں سفر جل پکڑ کر اچھالتے ہوئے دیکھا اورفرمایا : جانتے ہو یہ کیا ہے؟ یہ دل کو مضبوط کرتا ہے‘ سانس کو خوشبودار بناتا ہے سینے کے اندر سے بوجھ اتارتا ہے‘‘۔
 ہم دل کے مریضوں کو سینہ سے بوجھ رفع کرنے کیلئے Inderal کی گولیاں دیتے ہیں اس کے مقابلے میں بہی خوش ذائقہ بھی ہے اور دل کے عضلات کو مضبوط کرنے کے علاوہ گھٹن اور بوجھ دور کرتی ہے۔
دل کے دورہ اور اس کی گھٹن کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی مرتبہ خوشخبری سنائی۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:سفر جل کھائو کہ یہ دل کی تکلیف کو دور کرتا ہے اور سینہ کی گھٹن کو دور کرتا ہے۔ (ابن السنی، ابو نعیم)  
اسی مسئلہ پر ایک تاکیدی خبر حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے توسط سے میسر ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا : سفر جل کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے۔
بعض ماہرین نے بطخاء القلب کا ترجمہ Pericarditis کیا ہے یعنی جب دل کی غلافی جھلی میں ورم آجائے اور اس میں پانی پڑ جائے تو یہی کھانے سے فائدہ ہوگا۔
متعدد روایات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے سفر جل کو صبح نہار منہ کھانے کی ہدایت فرمائی ان کے الفاظ گرامی تھے کلوالسفرجل علی الریق۔ حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں : سفر جل کھائو کہ دل کے دورے کو ختم کردیتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے۔ ۴۔  شہد اور بائی پاس کے مریض:امراض قلب میں انتہائی پیچیدہ بیماری دل کے بائی پاس کا آپریشن ہے اگر ایسے مریض مستقل شہد استعمال کریں تو مستقل صحت یابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ کتنے مریض آپریشن کے بغیر شہد کی طرف متوجہ ہوئے تو حیرت انگیز طور پر صحت کی طرف گامزن ہوئے کیونکہ شہد کے اندر ایسے اجزاء موجود ہیں جو خون میں اعتدال کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔ دل کے امراض کی بہتات دراصل شہد سے دوری ہے۔ اگر مریضان قلب شہد کا استعمال جاری رکھیں تو بڑی قیمتی اور گراں ادویہ سے دور رہیں اس کیلئے شہد کو گرم پانی میں حل کرکے صبح نہار منہ اور عصر کے بعد کھائیں۔ ۵۔ شہد اور دارچینی کا پیسٹ:ناشتہ میں بریڈیا چپاتی، جیلی اور جام کے ساتھ کھانے کے بجائے شہد اور دارچینی کے پیسٹ کے ساتھ باقاعدگی سے کھائیں جس سے شریانوں میں بھی کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے اور مریض دل کی تکلیف سے بچ جاتا ہے وہ مریض جن کو پہلے دل کا حملہ ہوچکا ہو اگر وہ یہ نسخہ روزانہ استعمال کریں تو وہ اگلے ہارٹ اٹیک سے کوسوں دور ہوجاتے ہیں۔ باقاعدگی سے مندرجہ بالا طریقہ سے ناشتہ کرنے سے سانس پھولنا ختم ہوجاتا ہے اور دل کی دھڑکن مضبوط ہوجاتی ہے ہم جانتے ہیں کہ بڑھاپے کیساتھ شریانوں اور وریدوں میں لچک ختم ہوجانے پر (Obstruction) ہوجاتی ہے۔ امریکہ اور کینیڈا میں بوڑھوں کا شہد اور دار چینی کے استعمال سے کامیاب علاج کیا گیا ہے جس سے ان کی Arteries اور Veeins کو صحت مند Reuitalized کردیا گیا ہے۔ (شہد کے کمالات) ۶۔ لذیذ چٹنی: دل کا کوئی مرض ہو حتیٰ کہ دل کے تین بند والو کھل گئے کولیسٹرول کو اعتدال پر لاتی ہے۔ موٹاپا کم کرتی ہے جوڑوں کا درد بدن کا درد، الرجی، بلغم، سینے کی جکڑن خون کا گاڑھا پن، ہائی بلڈ پریشر اور لو بلڈ پریشر دونوں کو نفع دیتی ہے۔ ایک ٹانگ کا درد، ایڑیوں کا سخت درد، مسلسل ذہنی تھکاوٹ، اعصابی کمزوری، موٹاپا،خواتین جو ایام کی خرابی، ہارمونز کی بے ترتیبی جس کی وجہ سے کمر درد، پٹھوں کا درد اور کھچائو کیلئے مفید ہے شوگر کے مریض جنہیں بے چینی، ٹانگوں میں درد،جسم میں درد، کمزوری، بدحالی کے لئے نہایت آزمودہ ہے۔ یوریا کریٹین،گردے فیل حتیٰ کہ ڈائیلاسز کے مریض تندرست ہوئے، کان بہنے، ایام کی بندش یا تکلیف سے آنا، لیکوریا، ایڑیوں کا درد، بدن،جوڑوں کا درد، بادی بواسیر معدہ کے امراض جگر اور تلی کے امراض کیلئے یقینی فائدہ مند ہے۔ ھوالشافی: ادرک، اناردانہ، پودینہ ہم وزن کی چٹنی تیار کریں‘ اس میں نمک مرچ مصالحہ نہ ڈالیں مزاج میں گرمی نہ ہوتو ہم وزن لہسن بھی ڈال سکتے ہیں۔ ڈیڑھ چمچ دن میں 3 سے 5 بار کھانے کے ہمراہ یا بغیر کھانے کے کھاسکتے ہیں۔ (ماہنامہ عبقری)۔میرے والد محترم کو تین دفعہ دل کا دورہ پڑا، میانوالی  کے بڑےڈاکٹر سے علاج شروع کیا مگر افاقہ نہ ہوا۔ ڈاکٹر موصوف بیرون ملک چلے گئے تو ماہر امراض قلب ہارٹ سپیشلسٹ میانوالی ہسپتال سے معائنہ کرایا انہوںنے تجویز کیا کہ آئندہ جب آئیں تو نئی ای سی جی اور ایکسرے کرواکر چیک کروائیں۔ آئندہ میں نہ جاسکا‘ چھوٹا بھائی والد صاحب کو ڈاکٹر موصوف کے پاس چیک کروانے لے گیا تو ڈاکٹر صاحب ناراض ہوئے کہ آپ تو کہتے ہیں کہ یہ دل کے مریض ہیں ای سی جی کیوں کروائی۔ بس ایک دو بار پیکیج پر والد صاحب کو عمل کروایا جس سے ڈاکٹر صاحب نے مریض پہچاننے سے انکار کردیا۔ میرے ایک دوست ڈاکٹر محمد آصف سے ٹیلیفون پر بات ہورہی تھی موخرالذکر تین نسخوں پر بات چھڑ گئی‘ انہوں بتایا کہ ہمارے ہاں چارسدہ کے ڈاکٹر آئے تھے ان کے عزیز کو دل کا بائی پاس کروانا ڈاکٹر وں نے تجویز کیا تھا۔  مذکورہ ادویہ استعمال کرائی گئیں تو اسے بھی ڈاکٹروں نے پہچاننے سے انکار کردیا کہ یہ وہ مریض ہے۔ والسلام!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 395 reviews.