محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری پچھلے 9 سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے مجھے بہت خاص راز ملے ہیں جن سے مجھ سے میرے اہل و عیال‘ رشتہ دار اور ملنے جلنے والوں کو بہت فوائد ملے۔ میرے پاس کچھ میرے خاندانی راز ہیں جو ہم سالہا سال سے آزمارہے ہیں اور خوب پارہے ہیں۔ عبقری کی بخل شکنی کی روایت کو توڑتے ہوئے وہ راز میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔
نسخہ برائے چھائیوں کیلئے: ھوالشافی: زریشک20 گرام‘ گل گاؤزبان 20 گرام‘ گل نیلوفر20 گرام‘ ترپھلہ 20 گرام‘ فولاد پتری 20 گرام‘ نشادر ٹھیکڑی 20 گرام‘ مجیٹھ 20 گرام‘ تیزپات 20 گرام۔ سردیوں کیلئے: ابریشم سفید 20 گرام‘ صندل سفید 20 گرام‘ گاؤزبان 20 گرام‘ ٹاٹری (ست لیموں) 20 گرام‘ آب انار 250 گرام‘ آب کنوں250 گرام‘ آب سیب 250 گرام۔ اگر آب کنوں نہ ملے تو تربوز کا پانی ڈال سکتے ہیں۔ ترکیب بناوٹ: تمام جڑی بوٹیوں کا جوہر نکال کر بعد میں جوہر میں تمام پانی ڈال کر چینی 750 گرام ڈال کر شربت تیار کریں‘ ٹاٹری یعنی کہ لیموں کا ست شربت بناتے وقت ڈالیں‘ شربت تیار ہے۔ افعال و استعمال: صبح و شام ایک ایک چمچہ صبح نہار منہ اور شام کو عصر کے وقت استعمال کریں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
جن عورتوں کے چہرے پر چھائیاں خون کی کمی کی وجہ سے پڑجاتی ہیں اورجن عورتوں کو ماہواری زیادہ ہو وہ بھی خون کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سےچہرے پر چھائیوں کے دھبے پڑجاتے ہیں ایسی بہت سی خواتین کو یہ نسخہ استعمال کروایا‘ ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا اور ان کے چہرے بالکل صاف ستھرے ہوگئے۔ یہ نسخہ کم از کم دو ماہ استعمال کروائیں۔ یہ مستقل علاج ہے۔ اگر چہرے سے نشان وغیرہ ختم نہ ہوں تو یہ نسخہ کریم استعمال کرلیں۔ دس دن میں نشان ختم ہوجائیں گے بہت زیادہ مریضوں کو استعمال کروایا جو کہ ٹھیک ہوگئیں۔
دس دن میں چہرے کی چھائیاں ختم
سٹیلمنز بلیچ کریم ایک ڈبی‘ بیٹنوویٹ سبز چھوٹی ایک عدد‘ آرجی کریم دو عدد‘ ڈرموویٹ ایک ڈبی‘ زعفران ایک رتی‘ عرق گلاب دو چمچ‘ مغز بادام امریکن پانچ دانے۔ ایک چمچ ابٹن کا ڈال لیں‘ اس کو گرمی میں فریج میں رکھیں اور روزانہ رات کو لگا کر سوجائیں۔ انشاء اللہ دس دن میں چہرے کے تمام نشان ختم ہوجائیں گے اور دوبارہ کبھی نہ ہوں گے۔
نوٹ: اگر ماہواری کی خرابی سے چھائیاں پڑگئی ہیں تو اپنی ماہواری کاپہلے علاج کروائیں۔ چہرے پر رنگ برنگی کریمیں استعمال نہ کریں‘ اپنے چہرے کو خراب نہ کریں۔ یہ نسخہ آپ کی خدمت میں لکھ دیا ہے۔ ٹھیک ہونےپر دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اگر چہرے کو صاف ستھرا کرنا ہے تو ابٹن کا نسخہ بھی آپ کی خدمت میں درج ذیل دستیاب ہے:۔
ابٹن کا لاجواب نسخہ: ھوالشافی: جَو 500 گرام‘ چھلکا کنوں 50 گرام‘ چھلکا لیموں 50 گرام‘ کچور 50 گرام‘ ہلدی 50 گرام‘ گل کیسو 50 گرام‘ مغز بادام 100 گرام‘ صندل سفید اصل 50 گرام‘ زعفران 5 گرام‘ حسن یوسف 25 گرام‘ تخم شلجم 25 گرام‘ دال چنا کچا50 گرام‘ گل سرخ ایرانی 25 گرام‘ تخم باقلہ 25 گرام‘ خشخاش 25 گرام۔
تمام اشیاء کا مکسچر بنا کر اس کو رات سونے سے دو گھنٹے پہلے چہرے پر لگا کر خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔
مردانہ و زنانہ امراض کیلئے بے مثال نسخہ خاص
ھوالشافی:مجیٹھ 250 گرام‘ سپاری کاٹھی 100 گرام ان دونوں اشیاء کا سفوف تیارکریں۔ چھوہارے250 گرام‘ پانی میں بھگو کر گٹھلی نکال کر اچھی طرح باریک کرلیں۔گائے کا دودھ پانچ کلو میں تینوں چیزوں کو پکائیں اور اس کا کھویا سا بنالیں۔مونگ 50 گرام‘ گوند کیکر100 گرام‘ نشاستہ گندم 100 گرام‘ گائے کا گھی آدھ کلو۔ تینوں چیزوں کا سفوف تیار کرکے گائے کے گھی میں بھونیں۔250 گرام مغز بادام کا علیحدہ سفوف بنا کر بعد میں شامل کرلیں۔ چینی چار کلو کا قوام تیار کریں۔ بکھڑا250 گرام‘ کمرکس 100 گرام‘ گری برادہ 100 گرام‘ دارچینی 25 گرام‘ ثعلب مصری 25 گرام‘ لونگ 25 گرام‘ الائچی خورد 25 گرام‘ سنڈھ 25 گرام‘ گل پستہ 10 گرام‘ پھلی سپاری10 گرام‘ جائفل 10 گرام۔ ان تمام چیزوں کا سفوف تیار کرکے قوام میں پہلے کھویا جو سب سے پہلے بنایا تھا‘ اس کے بعد مغز بادام گھی میں بھونا ہوا سفوف ملا کر باقی ادویات بھی شامل کرلیں۔ زعفران 2 گرام‘ عرق گلاب120 گرام شامل کرکے معجون تیار کریں۔ افعال و استعمال: صبح وشام نہار منہ دودھ کے ساتھ ایک چمچ استعمال کریں۔ اس معجون سے ایک نہیں دو نہیں‘ سینکڑوں مریضوں کو اللہ رب العزت نے شفا عطا فرمائی ہے۔ اس سے کسی قسم کا لیکوریا ہو چاہے پیلے یا سفید رنگ دونوں میں بے حد مفید ہے۔
بڑھا پیٹ اور معدے کی تمام خرابیاں ختم
دو آزمودہ نسخے حاضر ہیں
برائے تبخیر معدہ‘ گیس‘ پیٹ کابڑھ جانا‘ پیٹ کو کم کرتی ہیں‘نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے‘ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی:اسارون 140 گرام‘ عود لکڑ300 گرام‘ دارچینی 300 گرام‘ جائفل 300 گرام‘ تج 300 گرام‘ الائچی خورد 300 گرام‘ جڑپان 300 گرام‘ مگاں300 گرام‘ چینی پانچ کلو‘ شہد سات کلو۔تیاری جوارش: تمام چیزوں کا سفوف تیار کرکے شہد اور چینی کا قوام بنا کر سفوف ملا کر معجون تیار کریں۔ صبح و شام ایک ایک چمچ کھائیں‘ انشاء اللہ لاجواب فائدہ ہوگا۔
جوارش بسباسہ:جلوتری 120 گرام‘ تج 120 گرام‘ الائچی خورد120 گرام‘سنڈھ 120 گرام‘ مگاں 120 گرام‘ دارچینی120 گرام‘ کڑو120‘ لونگ18 گرام‘ کالی مرچ 200 گرام‘ الائچی کلاں 500 گرام‘ چینی اڑھائی کلو‘شہد اڑھائی کلو۔ ان تمام اشیاء کا سفوف کرنے کے بعد یہ ایک معجون تیار ہوجائے گی۔ نسخہ نمبر ایک اور نسخہ نمبر 2 بنالیں۔ اگر معدہ میں تیزابیت ہو تو جوارش بسباسہ کو نہ کھائیں۔ اگر کھانے سے تیزابیت ہو تو جوارش بسباسہ بند کردیں بعد میں جب تیزابیت ختم ہوجائے تو پھر ان دونوں کو استعمال کرائیں‘ دونوں میں سے ایک ایک چمچہ استعمال کرنے سے پیٹ کم ہوجاتا ہے اور گیس معدہ سے ہوئی بربادی بھی ختم ہوجاتی ہے۔بہت سی خواتین و مرد حضرات کا اسے کھانے سے موٹاپا ختم ہوچکا ہے‘ بدن میں چستی آجاتی ہے۔انشاء اللہ
خارش کیلئے مجرب: ھوالشافی: گندھک آملہ سار 10 گرام۔ پارہ 10 گرام۔ ان دونوں چیزوںکوکھرل کریں۔
مردہ سنگ10 گرام‘ گیرو10 گرام‘ کمیلا10 گرام‘نیلا تھوتھا 10 گرام‘ سفید کاشغری10 گرام‘ برگ حنا 10 گرام۔ ان تمام اشیاء کو پیس کر سفوف تیار کریں اور جب سفوف تیار ہوجائے تو روغن ناریل میں اس تمام سفوف کو مکس کرلیں اور یہ تیل پورے جسم پر مالش کریں اوربعد میں نیم کے جوشاندہ سے غسل کرلیں ۔ یہ نسخہ ہمارے علامہ نور احمد قاسمی صاحب بنایا کرتے تھے پھر انہوں نے مجھے دے دیا اور اللہ نے وہ وہ مریض اس نسخہ سے ٹھیک کیے جوڈاکٹروں سے مایوس ہوچکے تھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں