اگر آپ تالا لگا کر لوٹتے ہیں اور گھر پہنچ کر شک میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ پتہ نہیں تالا لگایا ہے یا نہیں اور پھر دکان‘ ورکشاپ پہنچ کر دوبارہ چیک کرنے جاتے ہیں۔ اگر آپ غسل کے دوران پوری ٹنکی خالی کردیتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں آپ ابھی تک پاک نہیں ہوئے۔ اگر آپ ٹینشن کے مریض ہیں نامعلوم کون سا غم اندر ہی اندر آپ کو کھائے جارہا ہے۔ اگر آپ بیٹھے بیٹھے کہیں کھو جاتے ہیں۔ اگر کوئی خیال آپ کے ذہن میں اٹک گیا ہو اور منظر سےغائب ہونے کی بجائے اس نےآپ کو عاجز کردیا ہو تو رات کو سوتے وقت اول آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ۔کی گیارہ تسبیحات پڑھ کرسوجائیں اور صبح بستر سے اترنے سے پہلے یہ عمل کرلیں۔ (تنویراقبال‘ ملہووالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں