محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا بہت زیادہ شکرگزار ہوں کہ اس دور میں بھی لوگ عبقری کی وجہ سے اللہ سے دورنہیں ہیں۔ ہمارا اپنا گھر نہیں تھا‘ ہم اپنی باجی کے گھر میں رہتے تھے۔ اپنے گھر کے حصول کیلئے میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ عشاء کی نماز کےبعد آیۃ الکرسی اکتالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ سے دعا کریں اور یہ عمل چالیس دن کرنا ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کرلیں۔ ابھی یہ وظیفہ کررہی تھی کہ اللہ نے ہمیں اپنا گھر دے دیا۔
رشتہ میں بندش فوری ختم: میری چھوٹی بہن پر رشتہ کی بندش تھی‘ لاکھ کوششوں کے باوجود بھی رشتہ نہیں ہورہا تھا پھر ہماری مسجد کے قاری صاحب نے ایک عمل بتایا کہ سورۂ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ چار لوگوں نے مل کر پڑھنی ہے اور یہ عمل مسلسل چھ دن کرنا ہے۔ سورۂ پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ دم والا پانی بچی کو پلانا ہے۔ اس عمل سے میری بہن کا بہت اچھی جگہ رشتہ ہوگیا اور اب وہ الحمدللہ بہت خوش ہے۔ وظیفہ نمبر2: سورۂ احزاب تین جمعرات‘ سات لوگ ایک نشست میں بیٹھ کر تین تین دفعہ پڑھیں۔ انشاءاللہ بڑی جلد رشتہ ہوجائے گا۔ میری بھتیجی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا کسی نے بتایا ہم نے کیا اور رشتہ ہوگیا۔(رومیہ۔ ن)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں