Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سردیوں میں پاؤں کی سوجن دور کرنے کا نسخہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں جنوری 2013ء سے باقاعدگی کے ساتھ ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں‘ بلاشبہ اس جیسا رسالہ دنیا میں نہیں ہوگا۔ آج کے مشکل‘ پرفتن دور میں انسانیت جس قدر پریشانیوں میں مبتلا ہے ایسے میں خدمت خلق اور دکھی لوگوں کی پریشانیوں کا مداوا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عبقری ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو اور آپ کی پوری ٹیم کو صحت تندرستی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔میرے ایک دوست اٹک سٹی میں رہتے ہیں‘ وہ ایک دن اپنا دکھ بیان کررہے تھے کہ سردیوں میں پاؤں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں‘ ان کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے ‘جوتے بہت تنگ لگتے ہیں‘ دوپہر اور رات کے وقت بستر میں جب پاؤں گرم ہوجاتے ہیں تو ناقابل برداشت حد تک خارش ہوتی ہے‘ اس تکلیف کیلئے بہت ہی آزمودہ اورمفت علاج پیش خدمت ہے۔ سردیوں میں جب بھی یہ تکلیف ہو تو رات کو سوتے وقت ایک پرات یا بڑی کڑاہی میں تقریباً ڈیڑھ دو کلو گرم پانی لے کر ایک بڑا چمچ نمک ملا کر پاؤں اس میں رکھ لیں۔ پانی حسب برداشت گرم ہو پہلے تو ذرا پاؤں کو برداشت نہ ہوگا لیکن پھر بھی آہستہ آہستہ پاؤں کی انگلیاں اور متاثرہ حصہ ضرور پانی میں ڈبو کر چارپائی یا کرسی پر بیٹھ جائیں اگر پانی ٹھنڈا ہونے لگے تو تھوڑا سا دوبارہ گرم کرلیں جو کہ پاؤں کو برداشت ہوسکے یہ عمل کم از کم پندرہ منٹ تک کریں۔ پھر پانی سے نکال کر پاؤں کو اچھی طرح خشک کرکے سوجن زدہ حصہ پر ہلکا ہلکا سرسوں کا تیل لگا کر کپڑے میں لپیٹ لیں یا گرم جراب پہن لیں اور سوجائیں انشاء اللہ تین چار دن کے عمل سے سوجن اور خارش ختم ہوجائے گی موسم سرما کے دو یا تین ماہ یہ تکلیف زیادہ ہوتی‘ جب زیادہ ہونے لگے تو پھر دو تین دن کیلئے کرلیں۔ نوٹ: پاؤں کو جوتے اتارنے کے بعد فوراً ٹھنڈی زمین پر نہ رکھیں اور صبح کو بستر سے اٹھتے وقت بھی تھوڑی دیر کیلئے جراب پہن لیں کیونکہ ایسا گرم سرد ہونے سے ہوتا ہے۔
(محمد اعظم‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 358 reviews.