محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے مجھے یہ توفیق بخشی‘ عبقری میں قارئین کے آزمودہ عمل پڑھ کر میرے دل میں بہت شوق پیدا ہوا کہ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو نذر کرنا چاہتا ہوں۔ میں ستمبر 2013ء سے عبقری کاقاری ہیں۔ اس سے پہلے میرے ابو کو اس کے ایک دوست نے دیا تھا۔ پھر جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ اب میں اسےہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں۔میں نے بھی اس عمل کو آزمایا ہے اور لوگوں کو بھی بتایا ہے انہوں نے بھی آزمایا ہے۔ اگر کسی بندے کا کسی قسم کا مسئلہ ہو‘ گھریلو مسئلہ ہو‘ پریشانی ہو‘ مشکل ہو وغیرہ وغیرہ تو یہ نفل پڑھ لیں اور اللہ تعالیٰ سے پورے توجہ دھیان سے گڑگڑا کر دعا مانگیں انشاء اللہ وہ حاجت ضرور پوری ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ 12 رکعت نفل کی نیت باندھیں ہر دو رکعت کے بعد تشہد پڑھیں جب بارہ رکعت پوری ہوجائیں تو بارہویں رکعت کے آخری تشہد پر جب بیٹھیں تو
تک پڑھ کر پھر ترتیب سے یہ پڑھیں:۔ سات دفعہ سورۂ فاتحہ‘ سات دفعہ آیۃ الکرسی‘ دس دفعہ چوتھا کلمہ‘ دس دفعہ درود شریف۔ پھر سلام پھیر کر دعا مانگیں۔عمل اخلاص اور توجہ سے پڑھنا ہے۔ میں نے اس عمل کو اس وقت آزمایا جب میں سیکنڈ ایئر میں تھا‘ آپ یقین جانیے ہماری پیپروں کی تیاری بالکل نہیں تھی میں نے سارے پیپرز اپنی طرف سے لکھے‘ صرف شیٹیں فل بھری تھیں۔ اب یہ پتہ نہیں کہ اندر کیا لکھا ہے۔ پھر میں نے یہ عمل کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ اللہ کے فضل و کرم سے میری سیکنڈ پوزیشن آئی جس کی مجھے امید بھی نہیں تھی۔ اس عمل کو کسی بھی حاجت کیلئےآزما سکتے ہیں اگر میرے کسی بھائی کا کاروبار نہیں ہے یا کاروبار ہے مگر چلتا نہیں‘ کوئی بے روزگار ہے تو وہ یہ عمل ضرور آزمائے انشاء اللہ نامراد نہ رہے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں