Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کریانہ کی دکان بنائے ہوئے دس سال ہوگئے‘ چھوٹی سی دکان تھی‘ کاروبار زیادہ نہ تھا‘ کبھی خریدار نہیں اگر گاہک آئیں تو سامان نہیں۔ بس بچوں کی گولی ٹافی تک کام محدود ہوکر رہ گیا تھا۔ میرا ایک عزیز ملک سےباہر تھا‘ مجھے ملا‘ میرا کام دیکھا‘ کہنے لگا کام بہتر کرنے کیلئے میں تمہیں پیسے دوں گا‘ کام بہتر کرلینا جب ہوں گے واپس کردینا‘ میں مانگوں گا نہیں۔ اس نے کہہ تو دیا لیکن پیسے نہیں دئیے۔ میں نےدرج ذیل سورۂ فاتحہ کا عمل شروع کردیا۔ پہلے مہینے کچھ نہ ہوا‘ دوسرے ماہ عمل شروع کیا تو وہ عزیز آیا اور مجھے ایک لاکھ روپے دئیے اور کہا کہ اپنا کاروبار ٹھیک کرلو۔ دکان سامان سے بھر گئی اور کاروبار بھی بہت بہترہوگیا اور گھر میں خوشحالی بھی آگئی۔ کچھ عرصہ بعد اس کا ادھاربھی واپس کردیا۔ اب میری خواہش تھی کہ سوزوکی پک اپ خرید لوں۔ مزید عمل جاری رکھا گاڑی پونے پانچ لاکھ کی تھی کچھ عرصہ بعد میرےپاس پانچ لاکھ جمع ہوگئے‘ اللہ نے گاڑی بھی دے دی۔ عمرہ کی شدید خواہش تھی عمل مزید جاری رکھا اللہ نے عمرہ بھی کروا دیا۔ الحمدللہ! عمل درج  ہے:جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورۂ فاتحہ مع


  

پڑھیں‘ اول و آخر سات بار درودشریف ابراہیمی پڑھیں اپنے مقصد کا خوب تصور رکھیں۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ‘ دھیان اور گریہ وزاری کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں۔ یہ عمل سات‘ چودہ یا اکیس ہفتے کریں۔ زندگی کا معمول بنالیں تو بھی اجازت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 339 reviews.