محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میرا تعلق پچھلے تین سال سے ہے۔ مجھے میری ہمسائی ایک دفعہ درس میں لے کر آئی اور پھر میں نے ہر ماہ عبقری لے کر پڑھنا شروع کردیا اور اس طرح عبقری سے میرا تعلق مضبوط سے مضبوط ہوتا گیا۔ میں آپ کا درس روحانیت و امن ہر جمعرات ضرور سنتی ہوں۔ کبھی تسبیح خانہ حاضر نہ ہوسکوں تو انٹرنیٹ پر لائیو ضرور سنتی ہوں۔ درس سننے کی بدولت ہمارے گھر کےحالات بہت بدل رہے ہیں‘ گھر میں سکون آتا جارہا ہے‘ بلاوجہ کے لڑائی جھگڑے ختم ہورہے ہیں‘ معاشی بہتری آرہی ہے۔ ابھی جو حال ہی میں مجھے درس کا فائدہ ہوا وہ یہ کہ میرے چہرے پر شدید ترین الرجی ہوگئی‘ میرا چہرہ سرخ ہوگیا‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوئی۔ میں نے رات سونے سے پہلے آپ کا درس سنا جسمیں آپ سورۂ فاتحہ کے فضائل بتارہے تھے اور ساتھ آپ نے سورۂ فاتحہ کا وظیفہ بتایا۔ میں نے رات سونے سے پہلے یہی وظیفہ خلوص دل سے کیا اور چہرے کی الرجی ختم ہونے کی دعا کی اور میں سوگئی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ تمہارے چہرے کو کیا ہوگیا ہے۔ پھر انہوں نے سفید رنگ کی کوئی چیز میرے چہرے پر لگادی‘ جب میں صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے اٹھی تو اللہ کے حکم سے میرا چہرہ صاف شفاف تھا‘ ماشاء اللہ بالکل صاف ہوگیا۔ میں بہت خوش ہوئی۔ درس کی مدد سے اللہ تعالیٰ نے میرے اوپر بہت کرم کیا۔ جو وظیفہ میں نے پڑھا وہ یہ ہے: اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور )تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے۔ (آمنہ لطیف‘ لاہور
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں