Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولاد کو جاہل اور منگتا چھوڑ کر نہ جائیے! (حال دل ایڈیٹر کے قلم سے)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

روز کی ملاقاتیں‘ خطوط‘ میرے سامنے کیسے دکھی دکھی‘ الجھے رویے‘ لہجے اور چہرے دیکھنے کو ملتے ہیں‘ خاص طورپر وہ لوگ جن میں ایسے لوگ بھی ہیں جو جوانی کی دہلیز پار کرچکے ہیں یاابھی جوان ہیں جب ان کے حالات سنتا ہوں تو دل کڑھتا ہے اور احساس ہوتا ہے کہ جب میاں بیوی دونوں کمانے پر لگ جائیں اور نسلوں کیلئے وقت نہ ہو تو اس وقت نسلوں کا کیا بنتا ہے؟ یا پھر بیوی گھرداری میں میاں کا ساتھ دے اور میاں اپنی مصروف زندگی چاہے وہ سیاسی ہو‘ مذہبی ہو‘ سماجی ہو‘ یا کاروباری ہو جس نوعیت کی بھی ہو اپنے گھر اور نسلوں کیلئے وقت نہ دے سکےاس وقت نسلوں کا کیا بنے گا اور وہ کن لہجوں اور رویوں کے ساتھ زندگی کے دن رات طے کرتے ہیں؟ اس کا کچھ عکس ایک خط کی شکل میں‘ میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ یاد رکھیں! ابتدا کے پانچ سال نہایت اہم ہوتے ہیں‘ بچے کی میموری میں جو چیز ڈالنی ہے ڈال دیں۔ پھر اس کی تعمیر اورترقی ہمیشہ سدا بہار رہے گی مجھے ایک تھانیدار نے کام کی بات کہی۔ کہنے لگا: سپریم کورٹ تک فیصلے تھانے کی ایف آئی آر پر ہی ہوتے ہیں‘ ایف آئی آر ٹھیک کٹی تو فیصلے بھی ٹھیک‘ ایف آئی آر غلط کٹی تو فیصلے بھی غلط ‘اصل بنیاد ایف آئی آر ہوتی ہے۔ ایسے ایسے جوان نیم پاگل‘ نفسیاتی مریض اور ٹینشن کے مارے ہوئےملتے ہیں کہ جو مخلوق سے بے زار‘ نعوذ باللہ خالق سے بے زار‘ معاشرہ میں رہتے ہوئے بھی اپنے اندر معاشرہ کیلئے نفرت بھرے جذبات حتیٰ کہ ماں باپ‘ بہن بھائیوں کیلئے بھی منفی جذبات رکھتےہیں۔ معلوم ہوا شروع سے اولاد کی تعمیر وتربیت اور ترقی کیلئے وقت نہیں نکالا گیا۔ آپ پوری کوشش پوری محنت کرلیں باقی ان کی قسمت اور مقدر‘ جو وقت اولاد کیلئے ہوتا ہے وہ موبائل‘ انٹرنیٹ‘ خبریں اور چینل کیلئے وقف ہوتا ہے اور اولاد کو موبائل‘ انٹرنیٹ اور کارٹونوں کے حوالے کردیا جاتا ہے‘ اس کے بعد کیا ہوتا ہے‘ ایک جوان کے جذبات آپ خود ملاحظہ کریں۔ ’’1۔میں شاید بچپن ہی سے منحوس اور بے برکت تھا۔ 2۔ میں نے غیرفطری زندگی گزاری۔3۔ میں نے بچپن سے خوشی کو ترسایا اور خوشی نے مجھے ترسایا۔ 4۔ مجھ سے کوئی اعمال اور نیکی نہیں ہوپارہی تھی۔5۔ مجھے خود خبر نہیں کہ میرا مزاج اور میری طبیعت کیا ہے۔ 6۔ سارے لوگ یعنی خاندان‘ والدین‘ رشتہ دار‘ دوست احباب سب سے تعلق ختم ہوچکا ہے اور میں سب سے الگ رہتا ہوں۔ 7۔ میں پہلے ہی دن سے ختم کیوں نہ ہوگیا اور مجھے خود خبر نہیں کہ میں زندہ کیوں ہوں؟ 8۔ ہر انسان مجھ سے نفرت کرتا ہے یا حقارت رکھتا ہے اور کبھی دل میں سوچتا ہوں کہ شاید میں ان کو حقارت اور نفرت کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ 9۔ کیا یہ میرے مسائل پیدائشی ہیں یا مجھ پر جادو ہے‘ موروثی ہیں یا نظربد ہے۔ 10۔ بیٹا بھی میری طرح بچپن سےمیرے نقش قدم پر چل رہا ہے‘ غصے سے آگ بگولہ ہوجاتا ہے ‘عام بچوں کی طرح گھلتا ملتا نہیں ہے۔ 11۔ میں بھی ہروقت سنجیدہ مزاج‘ کھویا کھویا‘ بجھابجھا اور ہر کسی کے بارے میں بدگمانی اور ہر کسی کیلئے منفی سوچ رکھتا ہوں۔ 12۔ بائیں ٹانگ میں اکڑن اور کھچاؤ‘ آنکھوں کی حرکت‘ بول چال غیرفطری ہے۔13۔ معاشی بدحالی اور تنگدستی کا شکار ہوں۔ 14۔ جسمانی‘ اعصابی‘ ذہنی اور خاص کمزوری کا شکار ہوں۔ 15۔ میرے بیٹے کو آدھی آدھی رات تک نیند نہیں آتی۔16۔ مجھے والدین سے سخت ترین نفرت ہے۔ 17۔ دن میں ہزار بار جیتا ہوں‘ ہزار بار مرتا ہوں۔ 18۔ زندگی ہم سے تیرے ناز اٹھائے نہ گئے‘ سانس لینے کی فقط رسم ادا کرنی ہے۔ 19۔ زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے‘ جانے کس جرم پائی ہے سزا یاد نہیں۔ 20۔ بچپن سے انجانے خوف میں مبتلا ہوں‘ روزگار کے سلسلے میں باہر گیا لیکن پھر واپس آگیا۔21۔ کئی جگہ ملازمت کی ہر جگہ ناکامی‘ پریشانی۔ 22۔ موت میرے لیے پسندیدہ ہے مگر بچوں کی طرف دیکھتا ہوں تو خوف بڑھ جاتا ہے۔ 23۔ میرے بچوں کے دادا‘ دادی ‘نانا نانی‘ ماموں چچا کوئی بھی نہیں ہے(یعنی ہیں بھی تو میرے کام کے نہیں)‘ پل میں تولہ‘ پل میں ماشہ‘ میں گرگٹ ہوں۔ 24۔ ایک ماہر نفسیات نے بتایا کہ تمہارے دماغ میں کیمیکل کی کمی ہے‘ اس لیے آٹھ گھنٹے سے کم نہ سونا۔25۔ نماز تہجد اور فجر بے حد پسند ہے مگر مجبور ہوں۔ 26۔ نماز‘ ذکر‘ اذکار اور وظائف میں بڑا مزہ آتا ہے پر کرنہیں سکتا۔ 27۔ خوراک جزو بدن نہیں بنتی‘ ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں۔ 28۔ میرا ذہن میرے کنٹرول میں نہیں لگتا ہے‘ وہ ریموٹ کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ 29۔ مایوسی‘ سستی‘ پریشانی‘ غصہ‘ چڑچڑاپن‘ دل زور زور سے دھڑکنا۔ 30۔ موسم بدلنے سے میری حالت بدتر ہوجاتی ہے۔ دسمبر‘ جنوری‘ جولائی اگست میرے لیے شدید ترین اور بدترین موسم ہیں۔ ان مہینوں میں میری حالت غیر ہوجاتی ہے۔ 31۔ جب بھی والدین‘ بہن بھائیوں کی اذیتیں اور بدزبانی یاد آتی ہے تو دل چاہتا ہے کہ ان کا خون پی جاؤں کیونکہ مجھے دنیا میں سب سے زیادہ نفرت اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے ہے۔ اس نفرت نے مجھے انتہا پسند بنادیا ہے۔ 32۔ مجھے پیدائشی یا کچھ نامعلوم نفسیاتی اور ذہنی بیماریاں ہیں لوگ مجھے پاگل نہیں سمجھتے مگر میں خود اپنے آپ کو پاگل سمجھتا ہوں۔ 33۔ تقریباً پندرہ سال سے میں نے آئینہ میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا۔ میں خود کو بہت بدصورت سمجھتا ہوں۔ 34۔کوئی بھی کام بس تھوڑے دن کرتاہوں پھر چھوٹ جاتاہے اور مسلسل بے چین رہتا ہوں۔ 35۔ مجھے وہ دن یاد ہے جب والدہ چھوڑ کر اپنی جاب پر اور والد چھوڑ کر اپنی جاب پر چلے جاتے تھے‘ میں چھوٹا تھا‘ میں ان کے پاؤں کا پائنچہ پکڑ لیتا تھا کہ مجھےبھی ساتھ لے جائیں پھر نوکرانی کے حوالے کرکے مجھے وہ چلےجاتے تھے پھر نوکرانی کے ساتھ تو رہتا تھا پر سارا دن اپنی والدہ اور والد کے انتظار میں رہتا۔ وہ آتے تو ان کے منہ سے ایک بول سنتا کہ ہم تھکے ہوئے ہیں اور وہ ہمیں کسی طرح سمیٹ کر سلانے کی کوشش کرتے پھر میں بظاہر تو سو جاتا لیکن میرا دماغ جاگتا رہتا‘ مجھے والدین کے تنہائی کے لمحات ابھی تک یاد ہیں اور وہ میرے دل پر نقش ہوگئے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ شاید بچے سوگئے ہیں اور انہی لمحات نے مجھے گناہوں پر مجبور کیا۔ میں والدین کو کبھی معاف نہیں کروں گا جو وقت مجھے دینے کا تھا وہ وقت انہوں نے کمائی پر لگادیا اب وہ کہتے ہیں کہ ہماری خدمت کر‘ ہم سے پیار کر‘ ہم ریٹائرڈ ہوگئے ہیں میرا دل نہیں کرتا کہ میں اپنے والدین کو دیکھوں حالانکہ مجھے علم ہے کہ والدین کو دیکھنا بہت بڑی نیکی ہے‘ ان کی خدمت کرنا بہت بڑے اجر کا کام ہے پر میں اپنی طبیعت سے بے بس ہوں۔ مجھے بچپن کےلمحات یاد آتےہیں ان لمحات کو کیسے کھرچ دوں‘ اس جدائی کو جس وقت مجھے ماں کی آغوش چاہیے تھی ‘مجھے ماں کا پیار چاہیے تھا اس جدائی کو میں کیسے برداشت کرکے بھول جاؤں۔‘‘ قارئین! یہ الجھا ہوا خط‘ بے ربط جملے‘ بے ترتیب کیفیتیں میں نے شائع کردیا۔ قارئین! مجھے آپ کا ساتھ چاہیے میں اس خط کا کیاجواب دوں؟ میرا جواب صرف یہی ہے کہ اے چالیس سال کے ویران باپ جس کی یادیں میں نے اپنے عبقری میں چھاپی ہیں مجھے تجھ سے گلہ نہیں تیرے والدین سے گلہ ہے کہ تیرے والدین نے تیرا ساتھ نہ دیا‘ماں بھی کمانے میں لگ گئی اور باپ بھی کمانے میں لگ گیا اور ماں باپ دونوں مصروف ہوگئے اور لاوارث اولاد بغیر کسی تربیت کے جوان ہوتی چلی گئی۔ اکثر ایسا بھی ہے باپ جاب کرتا ہے یا کاروبار اپنے دوستوں‘ خبروں‘ چینل‘ موبائل اور نیٹ میں اتنے مصروف کہ اولاد کی سننی اور اپنی سنانی اور انکے اخلاق و کردار اور نتہائیوں پر نظر رکھنے کی فرصت ہی نہیں۔ قارئین! ہم ابھی سے اس کا فکر کریں بہت وقت گزر گیا اور وقت ضائع ہوگیا۔ اب مزید وقت ضائع نہ کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 335 reviews.