Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

وٹامن ای:میری بہن جب بھی بیرون وطن سے آتی ہے وہ روزانہ وٹامن ای کھاتی ہے۔ وٹامن ای کن چیزوں میں ہوتا ہے؟ اور اس کے فائدے ہیں یا شوقیہ کھایا جاتا ہے۔ آپ اس بارے میں بتائیے، میں دوائیں نہیں کھاتی بلکہ غذا پر زور دیتی ہوں۔ اپنی بہن کو دیکھ کر حیران ہوں، وہ پابندی سے صبح و شام طرح طرح کے وٹامن کھاتی ہے۔ (راشدہ ندیم)
مشورہ: راشدہ بی بی! آپ اچھا کرتی ہیں دوائوں کے بجائے غذا پر توجہ دیتی ہیں۔ وٹامن ای کھانے سے خون کی رگیں کشادہ ہوجاتی ہیں، یہ خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتی بلکہ انہیں گھلادیتی ہے۔ اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے، دل کیلئے مفید ہے، رگوں کو قوت دیتی ہے، اس کے کھانے سے دل کو توانائی ملتی ہے، زخموں کے داغ گہرے نہیں ہونے دیتی بلکہ بعض دفعہ اس کے لگانے اور کھانے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ جھلسی ہوئی جلد کیلئے مفید ہے، متاثرہ حصے پر لگانے سے داغ نہیں پڑتے۔ امراض قلب، جگر، گردہ کی شکایات، پیر کے وردیدوں کا پھولنا اور ان کے زخم، جلنے کی وجہ سے زخموں کی شکایات میں بھی یہ وٹامن کام آتا ہے، خواتین کو سن یاس میں جو تکالیف ہوتی ہیں ان میں بھی یہ کھانے سے آرام آتا ہے۔سوہن حلوہ بنانے کیلئے گیہوں کے دانے صاف کرکے ان کو کسی ٹرے میں رکھ کر پانی کا چھینٹا دیا جاتا ہے‘ نمی کی وجہ سے دو تین دن میں گیہوں کے دانے پھٹ جاتے ہیں یہی چیز وٹامن ای کا سب سے بڑا قدرتی ذریعہ ہے۔ روغن پستہ، مکئی، بنولہ اور اس کا تیل، سویابین اور اس کا تیل، روغن زیتون، گوبھی کے پتوں، پالک، اخروٹ، سلاد، مٹر، گائے کی کلیجی، ا نڈے کی زردی میں ہوتی ہے۔ یہ پکانے سے ضائع نہیں ہوتی۔ تازہ پسا ہوا آٹا جو چھانا نہ گیا ہو سب سے بہتر ہے۔ میں حیران ہوتی ہوں ہماری بزرگ خواتین کتنی دانا اور عقلمند تھیں۔ ان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ وٹامن ای کیا چیز ہے مگر وہ گیہوں کے فوائد جانتی تھیں۔ سردی کے موسم میں گیہوں بھگوکر حلوہ جات بنائے جاتے ، اخروٹ کی گری نکال کر اس کی مٹھائی بنتی، باجرے کے ٹکیاں بنتیں، گیہوں کا دلیہ ناشتے میں بچوں کو دیا جاتا، گیہوں بھگوکر پھوٹنے پر ان کو ہلکا ساجوش دے کر چینی اوردودھ ملاکر بچوں کو دیا جاتا۔ کمزور بچے اسی سے پنپ جاتے۔دالوں کو بھگوکر ان کی بڑیاں بنائی جاتیں، مٹر کے دانے تل کر دئیے جاتے۔ بنولہ کی گری نکال کر اس کی کھیر خاص طور پر بنائی جاتی جو بے حد مفید ہوتی تھی۔ گیہوں کا چھان سنبھال کر رکھا جاتا، اس کی چائے بنتی جو نزلہ زکام کیلئے مفید ہوتی تھی۔ گیہوں کے دانے بھاڑ میں بھنوا کر گڑ کے ساتھ کوٹ کر رکھے جاتے۔ اس میں اخروٹ کی گری بھی ملائی جاتی، سردی کے موسم میں شوق سے بچے، بڑے اسے کھاتے تھے۔ بانجھ مرد اور خواتین کیلئے یہ وٹامن ای بے حد مفید ہے۔ آپ گھر میں گندم دھوکر چھلنی سے ڈھانک کر رکھ دیجئے۔ صبح شام پانی کا ہلکا سا چھینٹا دیجئے۔ تین چار روز میں آپ کی ڈش میں گیہوں پھوٹ پڑیں گے، اب آپ ان کا دلیہ بناکر کھائیے، ان کو پیس کر حلوہ بنائیے، حلیم یا دلیہ تیار کیجئے، ان کو پیس کر چینی ملاکر میٹھی ٹکیاں مل کر رکھ لیجئے، وٹامن ای سے بھرپور غذا دستر خوان پر تیار ہے۔ کہتے ہیں بڑھاپے کو روکنے کیلئے وٹامن ای ضرور کھانی چاہیے، اس کے استعمال سے بڑھاپا تیزی سے نہیں آتا۔ تھکن اور ضعف دور ہوجاتا ہے۔
زچگی کے بعد کیا احتیاط کرنی چاہیے: میری عمر 30 سال ہے ‘بچے کی پیدائش کے بعد میں بہت موٹی ہوگئی ہوں، کوئی دوا بتائیے۔ دوسری بات یہ کہ پیٹ زچگی کے بعد بڑھ جاتا ہے، یہ میرا نہیں بہت سی بہنوں کا مسئلہ ہے۔ (امینہ۔ بہاولنگر)
مشورہ:کچھ خواتین کا پیٹ ایام حمل میں بہت بڑھ جاتا ہے۔ اس کیلئے بہتر یہ ہے کہ دوپٹے کے سائز کا کپڑا پھاڑ کر چوڑی پٹی آہستگی سے پیٹ کے نیچے اس طرح باندھی جائے جس سے بڑھے ہوئے پیٹ کو سہارا ملے۔ اس سے پیٹ زیادہ نہیں بڑھے گا۔ دوسری بات یہ کہ پیٹ کے نیچے آپ زیتون کا تیل ملیں تو بہتر ہے ورنہ سرسوں کا تیل معمولی سا ہاتھ پر لگاکر روزانہ آخری ماہ میں مل لیا جائے تو اس سے پیٹ پر دھاریاں نہیں پڑیں گی۔ زچگی کے بعد نارمل ڈلیوری ہے تو آپ روزانہ صبح پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کر پانچ منٹ کیلئے فرش پر الٹی لیٹ جائیں، چلہ نہانے کے بعد بھی صبح وشام خالی پیٹ آپ الٹی لیٹ سکتی ہیں‘ اس سے پیٹ دبے گا۔ پہلے زمانے میں ابلا ہوا پانی سونٹھ ملاکر پلایا جاتا تھا، اس سے پیٹ بڑھتا نہیں تھا۔ آج بھی ہندوستانی عورتوں کو دیکھا جائے تو ان کے جسم سمارٹ نظر آتے ہیں۔ زچگی کے بعد خوب کھایا پیا جاتا ہے اور جلد پھرا نہیں جاتا۔ اس کی وجہ سے بھی پیٹ بڑھ جاتا ہے۔ چگی کے بعد پیٹ پر کپڑے کی چوڑی پٹی دس دن تک باندھی جائے تو پیٹ صحیح رہتا ہے۔ اپنی غذا میں ادرک شامل کیجئے، اپنی غذا کم کیجئے، آپ دو روٹیاں کھاتی ہیں تو صرف ایک کھائیے، صبح ناشتے سے پہلے آدھے لیموں کا رس ایک کپ ابلتے پانی میں ملاکر اس میں ایک بڑا چمچ شہد ملاکر گرم گرم پیا کیجئے، صبح و شام سیر کیجئے۔ آپ گھر کے صحن میں ٹہل سکتی ہیں، کھانا آپ فرش پر بیٹھ کر کھائیے، پانی کھانے کے بعد نہ پیجئے۔ ویسے بھی سنت عمل ہے بلکہ کھانے سے پہلے آپ ایک گلاس پانی پیا کیجئے، سلاد، تازہ دہی، سبزیاں ، پھل اور دودھ غذا میں شامل کیجئے۔ چینی زیادہ نہ کھائیے مناسب غذا سے آپ اپنے وزن کو کنٹرول کرسکتی ہیں۔ سرکہ آپ کیلئے مفید ہے، سرکہ میں پیاز ہری مرچ ڈال کر کھاسکتی ہیں، سلاد پر چھڑک سکتی ہیں، مکو جسے پیلک کہتے ہیں اس کا ساگ آپ کیلئے مفید ہے، ساگ نہ کھاسکیں تو آپ اس کے پتوں کی بھجیابناکر کھائیے، مکو اور سونف کا عرق پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی غذا کو کنٹرول کیجئے، روٹی کم کیجئے زیادہ گوشت نہ کھائیے۔ سبزیاں، پھل، دودھ روزانہ غذا میں شامل کرنے سے آپ کو فائدہ ہوگا۔ ہمارے ہاں رواج ہے بچہ ہونے کے بعد مرغن غذائیں دی جاتی ہیں جس سے پیٹ بڑھ جاتا ہے، زیادہ چکنائی کا استعمال اچھا نہیں ہوتا۔ مناسب غذا کھائیے اور اس کے ساتھ آپ چہل قدمی کیجئے تاکہ پیٹ بڑھنے نہ پائے۔ پنجیری میں میوے ڈالے جاتے ہیں آپ اسے زیادہ نہ کھائیے، دو چمچ آپ کیلئے کافی ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔ پنجیری میں تھوڑی سی سونٹھ پیس کر ملالیجئے۔ اصلی گھی خواتین بہت کھاتی ہیں، اس سے بھی موٹاپا پیدا ہوتا ہے۔ اعتدال کے ساتھ ہر چیز کھانی چاہیے ورنہ فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 304 reviews.