محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ربیع الاول کا مبارک مہینہ آچکا ہے۔ ہر طرف درود سلام کی صدائیں مزید بلند ہورہی ہیں۔میں آج قارئین کو ایک ایسا ہدیہ دے رہا ہوں جس کو کرنے کے بعد آپ حضور نبی کریم ﷺ کے محبوب بن جائیں گے۔ انشاء اللہ۔ اس کو کرنے والا سکون قلب کی دولت سے مالا مال ہوجاتا ہے‘ اگر کوئی مشکل حل ہونے کا نام نہ لیتی ہو تو باوضو ایک وقت متعین پر روزانہ 313 بار پڑھ کر اللہ پاک سے دعا مانگیں‘ مخلوق میں ممتاز ہونے کیلئے ہر نماز کے بعد 121 مرتبہ پڑھیں۔ حضرت میاں شیر محمدصاحب رحمۃ اللہ علیہ شرقپور شریف والے اس درود پاک کو کثرت سے پڑھا کرتے تھے اور دوسروں کو پڑھنے کی خصوصی تلقین فرمایا کرتے تھے۔ درود پاک یہ ہے:۔
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَسَلَّمْ۔
ہمیں آقا دو جہاں نبی کریم ﷺ کی محبت صرف اسی صورت میسر آسکتی ہے جب ہم آقا ﷺ سے محبت کے دعوؤں کے ساتھ ان کی ہر ہر سنت پر دل و جان اور محبت سے عمل کریں۔ (بشیر احمد رانا‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں