Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سورۂ فاتحہ اور درود ابراہیمی کا کمال

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

میری بچی کا اس کے سسر اور ساس نے جینا حرام کیا ہواتھا چار دفعہ اول و آخر درود ابراہیمی فجر کے فرضوں کے بعد میری بچی پڑھتی رہی‘ کچھ ہی عرصے بعد میری بچی خوشحال ہوگئی اور سسر ساس نے تنگ کرنا چھوڑ دیا۔میری ایک بھانجی کے خاوند نے دوسری شادی کرلی اس بچی نے ایک ماہ پڑھا پہلے اسے یقین نہیں آتا تھا اس کے خاوند نے آخر اس فاحشہ عورت کو طلاق دے دی اس کا خاوند راہ راست پر آگیا۔ ایک اور فائدہ ہوا کہ بھانجی پانچ وقت کی نمازی بن گئی۔میرے ایک دوست کی بیوی فوت ہوگئی وہ ایک جگہ شادی کرنا چاہتا تھا‘ حرام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس بچی نے اس کے پیغام نکاح کو قبول کرلیا آخر باعزت شادی ہوگئی۔ سورۃ فاتحہ چالیس بار نماز فجر کے بعد پڑھی چالیس دن۔ (ہر جائز مقصد کیلئے)
گیارہ سال سے ایک کیس تھا سورۃ الفاتحہ سے کامیابی ہوئی‘ کیس میں پانچ آدمی تھے سب بری ہوگئے۔ایک دوست کا زمین کا مقدمہ سپریم کورٹ میں تھا۔ اس نے خود‘ اس کی بیوی بچوں سب نے پڑھے۔ مقدمے کا فیصلہ اس کے حق میں آیا۔ اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ مرتبہ وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِّنِّی وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِی قصد کا تصور ہو‘ 313بار پڑھیں۔ ہرجائز مقصد کیلئے۔(بحوالہ جلد عبقری جلد5)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 289 reviews.