Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فٹنس اور جوانی پانے کے 9 راز

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

مغلیہ دور کےفٹنس اور جوانی کے 9راز اور قارئین کی پسندیدگی اور اپنے مشاہدات کا اظہار! حیرت کی بات لاکھوں سے کہیں زیادہ لوگوں نےپسند کیا اور اپنے تجربات بطورصدقہ جاریہ بھیجے آپ بھی نیکی کے کام میں پیچھے نہ رہیں۔
مغلیہ دور کے 9 راز اور قارئین کے دھماکہ خیز انکشافات
1۔ ایک خاتون نے لکھا کہ میرے نانا 87 سال کے فوت ہوئے‘ نہ کمر جھکی‘ نہ جوڑوں میں درد‘ نہ سر درد‘ نہ دانت ختم‘ ایک بار باتوں باتوں میں بتانے لگے کہ مجھے ایک سیانے نے مشورہ دیا تھا اس وقت جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر پتھر ڈالنے کی نوکری کررہا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگالیا کریں۔ بس یہی عمل میری شفا اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔(پوشیدہ)2۔ ایک سٹوڈنٹ نے بتایا کہ میری والدہ اسی طرح تیل لگانے کی تاکید کرتی ہیں پھر خود بتایا کہ بچپن میں میری یعنی والدہ کی نظر بالکل کمزور ہوگئی تھی جب یہ عمل مسلسل کیا تو میری نظر آہستہ آہستہ بالکل مکمل اور صحت مندہوگئی۔ (ن،چ)
3۔ایک صاحب جو کہ تاجر ہیں نے لکھا میں چترال میں سیروتفریح کرنے گیا ہوا تھا وہاں ایک ہوٹل میں سویا مجھے نیند نہیں آرہی تھی میں نے باہر گھومنا شروع کردیا‘ باہر بیٹھا‘ رات کا وقت‘ بوڑھا چوکیدارمجھے کہنے لگا کیا بات ہے؟ میں نے کہا نیند نہیں آرہی! مسکرا کر کہنے لگا آپ کے پاس کوئی تیل ہے۔ میں نے کہا نہیں ۔ وہ گیا اور تیل لایا اور کہا اپنے پاؤں کے تلوؤں پر چند منٹ مالش کریں‘ بس پھر کیا تھا میں خراٹے لینے لگا اب میں نے معمول بنالیا ہے۔(ب،ج)4۔میں نے رات کو سونے سےپہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے اور تھکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔(محمد جاوید)5۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے مجھے معدے کا مسئلہ تھا پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش سے 2 دن میںہی میرا معدے کا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔(ش۔م)6۔ واقعی!! اس عمل میں جادو ہے میں نے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کی اس عمل کی وجہ سے مجھے بہت پُرسکون نیند آئی(نورین جاوید)۔7۔میں یہ ٹوٹکہ تقریبا پچھلے 15 سال سے کر رہی ہوںمجھے اس سے بہت پُرسکون نیند آتی ہے۔میں اپنے چھوٹے بچوں کے پائوں کے تلوئوں پر بھی تیل سے مالش کرتی ہوں اس سے وہ بہت خوش ہوتے ہیں اور صحت مند رہتے ہیں۔(فاطمہ زہرہ)8۔میرے پائوں میں درد رہتا تھا میں نےروزانہ زیتون کے تیل سےرات کو سونے سے پہلے 2منٹ پائوں کے تلوئوں کی مالش کرنا شروع کردی اس عمل سے میرے پائوں کا درد ختم ہو گیا۔(ت،م) 9۔حضرت حکیم صاحب! میرے پائوں میں ہمیشہ سوزش رہتی تھی جب چلتی تھی تو تھکن سےچور ہو جاتی تھی میں نے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ عمل شروع کیا صرف 2 دنوں میں میرے پائوں کی سوزش دور ہوگئی۔ (اُم رضوان شاہ )۔10۔میں نے عبقری کے فیس بک پیج پر رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ دیکھ کر اسے کرنا شروع کر دیا اس سے مجھے بہت سکون کی نیند آتی ہے۔(س،ن)۔ 11۔زبردست کمال کی چیز ہے ۔پرسکون نیند کیلئے نیند کی گولیوں سے بہتر کام کرتا ہے یہ ٹوٹکہ۔میں اب روزانہ رات کو پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں۔(مسز جمشید) 12۔میرے دادا حضور کے تلوؤں میں بہت گرماہٹ و جلن اورسر میں دردرہتا تھا۔ جب سے انہوں نے لوکی کا تیل تلوؤں میں لگانا شروع کیا تکلیف سرے سے دور ہو گئی۔ (فوزیہ بانو)13۔میں تھائیرائیڈ کی مریضہ تھی میری ٹانگوں میں ہر وقت درد رہتا تھاپچھلے سال مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلےپائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا۔میں یہ مستقل کر رہی ہوں اب میں عموماََپُر سکون رہتی ہوں۔ (صائمہ)14۔میرے پاوں سن ہو رہے تھے میں چار دن سےرات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل سے مالش کر رہا ہوں بہت زیادہ فرق ہے۔(محمد وحید)
15۔12،13سال پہلے مجھے بواسیر تھی، میرا دوست مجھےایک حکیم صاحب کے پاس لے گیا جن کی عمر90سال تھی انہوں نے مجھے دوا کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر، انگلیوں کے درمیان،ناخنوں پراور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں،انگلیوں کے درمیان اور ناخنوں پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیااور کہا ناف میں 4،5 قطرے تیل کے ڈال کر سونا ہے۔میں نے حکیم صاحب کے اس مشورے پر عمل کرنا شروع کیا اس سے میری خونی بواسیرمیں کافی حد تک آرام آگیا۔اس ٹوٹکے سے میرا قبض کا مسئلہ بھی حل ہو گیا،میرے جسم کی تھکاوٹ بھی دور ہوجاتی ہے اور پُرسکون نیند آتی ہےاور بقول حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگا کرسونے سےخراٹےآنے بند ہو جاتے ہیں۔(شاہ نواز احمد)16۔حق حق حق بہت اچھی نیند آئی۔میں نے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئو ں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمایا(عبداللہ) 17۔پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ میرا آزمودہ ہے۔حج پرطواف کرنے کے بعد میں پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کرتی تھی ۔اس سے میری تھکن اتر جاتی تھی اور میں فریش ہو جاتی تھی۔(سحر بانو) 18۔میرے پیروں اور گھٹنوں میں درد رہتا تھامیں نے عبقری کے فیس بک پیج سےرات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا۔ اب میں یہ روزانہ کرتا ہوں اس سے مجھے پُرسکون نیندآتی ہے۔(رئیس انصاری)19۔مجھے کمر میں بہت درد تھا جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ استعمال کرنا شروع کیا ہےکمر کا دردکم ہو گیا ہے اور اللہ کا شکر ہے بہت اچھی نیند آتی ہے۔(امجد)
وہ مغلیہ راز درج ذیل ہے:وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لیے کرنا بہت آسان۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یازیتون وغیرہ۔ پائوں کےتلووں اور پورے پائوں پر لگائیں ،خاص طور پر تلووں پر۔تین منٹ تک دائیں پائوں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پائوں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں۔۔۔ اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ۔ ساری زندگی کا معمول بنا لیں،پھر قدرت کا کمال دیکھیں ۔آپ ساری زندگی سر میں کنگھی کرتے ہیں ،جوتےصاف کرتےہیں تو سوتے وقت پائوں کے تلووں پر تیل کیوں نہیں لگاتے؟؟؟ (جاری ہے) 


20۔الحمداللہ! نیند میں ہر گھنٹے بعد اٹھنا، چھوٹا پیشاب جلن کے ساتھ آنا اور بہت کم آنا، نیند سے اٹھنے کے بعد سر میں شدید درد اور بے سکونی جیسے میں کبھی سویا ہی نہیں، معدے کی تکلیف، جسم میں ہر وقت درد رہنا۔ مذکورہ تمام بیماریاں نوے فیصد ختم ہو چکی ہیں۔ بہت پر سکون نیندآتی ہے اور اب نیند میں صرف ایک دفعہ جاگتا ہوں اور سارا دن ہشاش بشاش رہتا ہوں۔ لگتا ہے کئی سالوں کے بعد سکون کی نیند سونے لگا ہوں۔ چونکہ میں گزشتہ پانچ سالوں سے رات کو (ہفتہ میں پانچ دن) آن لائن بزنس کرتا ہوں اور وہ بھی روزانہ نو گھنٹے تو بہت ساری بیماریاں رونما ہوئی تھیں۔ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ آزمانے کے بعد لگتا ہے میں نے کبھی رات کو کام کیا ہی نہیں ہے اورکمپیوٹر (کی بورڈ) بہت زیادہ استعمال کرنے والے حضرات ہتھیلیوں، دونوں انگوٹھوں کے آس پاس نرم جگہ پر اور بازووں کے نچلے حصے میں جہاں رگوں کا دبائو محسوس ہوتا ہے، ضرور لگائیں اور سونے کے بعد جاگ کر دیکھیں پھر۔(سلمان احمد)
۔21 کمال کا ٹوٹکہ ہے میں اب روزانہ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر سرسوں کےتیل سے مالش کر کے سوتا ہوں اس سے نیند بھی بہت اچھی آتی ہے اور صبح فریش اٹھتا ہوں۔(محمدزاہد)
22۔ میرے دادا کی عمر108 سال ہے وہ 70سال سے رات کو سونے سے پہلےپائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بلاناغہ کر رہے ہیں۔ابھی تک خود بغیر کسی سہارے کے چلتے ہیں، نظر اور یادداشت بالکل ٹھیک ہے۔ واقعی اس ٹوٹکے میں جادو ہے۔(اسماءخان)23۔ میری امی ساری رات ٹانگوں میں بےچینی کی وجہ سے نہیں سوتی تھیں پائوں میں جلن بھی بہت ہوتی تھی جس کی وجہ سے ٹانگوں پر ورم بھی آجاتا تھا میں نے تیل کی مالش والا ٹوٹکہ عبقری کے فیس بک پیج پر پڑھا آج تیسرا دن ہے میں نے روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی امی کےپائوں کے تلوئوں کی مالش سرسوں کے تیل سے کروائی اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب امی کو کافی آرام ہے پائوں میں جلن بھی نہیں ہے اور ٹانگوں میں بےچینی بھی نہیں ہے۔ اب میری امی کافی عرصہ کے بعد رات کو سکون سے سورہی ہیں۔(خواجہ فیصل)۔24۔ بہت کمال کی چیز ہے۔میں یہ ٹوٹکہ روزانہ کرتی ہوں،اس سے مجھے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ میں نے اپنی دادی کو بھی ایسا کرتے دیکھا تھا وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل سےمالش کرتی تھیں۔اس سے وہ ہمیشہ چاق و چوبند رہتی تھیں۔(عائشہ)
25۔مجھے اس ٹوٹکے سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ مجھے ذہنی تنائو بہت زیادہ رہتا تھا کسی نے مجھے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ بتایا۔ جب سے میں نے یہ کرنا شروع کیا ہے مجھے ذہنی تنائو بہت کم ہوتا ہے۔(محمد اعظم) 26۔بہت بہت سکون ملتا ہے، رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کے اس ٹوٹکے سے‘ تھکاوٹ بھی کم ہوجاتی ہے اور نیند بھی پُرسکون آتی ہے۔(نجمہ بتول)
27۔میں نےکچھ دن پہلےعبقری کی ویب سائٹ پر یہ ٹوٹکہ دیکھا میں اب روزانہ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پرتیل کی 3،3 منٹ مالش کر کے سوتا ہوں اس سے مجھے بہت زیادہ پُرسکون نیند آتی ہے۔(عبدالرئوف)
28۔میرے پیروں میں بہت درد رہتا تھا اور رات کو نیند بھی نہیں آتی تھی جب سے میں نے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ کرنا شروع کیا ہےالحمد اللہ! پائوں کے درد میں بہت فرق ہے اور نیند بھی بہت اچھی آتی ہے۔(عابدہ ندیم)29۔جزاک اللہ ! مجھے اس ٹوٹکے سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ میرے کانوں میں بہت درد رہتا تھا اور ٹھیک نہیں ہو رہا تھا کچھ دن ہوئے ہیں میں نےرات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ کرنا شروع کیا ہے۔ میرے کانوں کا درد ختم ہو گیا ہے اور اس ٹوٹکے سےمیرے بالوں کی خشکی بہت کم ہوگئی ہےاور چہرے کی خشکی بھی دور ہو گئی ہے۔(رافعہ )
30۔اکثر رات کو سوتے وقت میرے پائوں اور ٹانگوں میں درد ہوتا تھا میں نے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ کرنا شروع کیا۔ اللہ کا شکر ہے اب بہت گہری اور پُرسکون نیند سوتا ہوں اور درد بھی ختم ہو گیا ہے۔زبردست بات یہ ہے کہ جب صبح اٹھتا ہوں تو بالکل فریش ہوتا ہوںاور سکون محسوس کرتا ہوں ۔(عمران یونس)
31۔میرے پائوں بہت زیادہ جلتے تھے،میں نے عبقری کے فیس بک پیج سے یہ ٹوٹکہ پڑھا،اب میں روزانہ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کر کے سوتی ہوں تقریبا ایک ہفتہ ہوگیا ہے میرے پائوں کی جلن بہت کم ہوگئی ہے۔ (شاہین افضل)32۔مجھے 15سال سے شوگر ہے۔شوگر کی بیماری کی وجہ سے ساری رات نیندبھی سکون کی نہیں آتی تھی مجھے ایک ہفتہ ہوگیا ہے میں رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی ماکش کر کے سوتی ہوں اس سے میرے پیروں کا درد بھی ختم ہو گیا ہے، نیند بھی بہت پُر سکون آتی ہے اورسارا دن فریش رہتی ہوں تھکاوٹ بھی کم ہوتی ہے۔ الحمداللہ(ندیم فرحت)33۔اللہ آپ کو عزت دے میرا نیند کا مسئلہ تھا۔رات کو نیند نہیں آتی تھی ۔اللہ کا شکر ہے جب سے رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کایہ ٹوٹکہ کرنا شروع کیا ہے میرا نیند کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔(حیدر علی)34۔میں نےعبقری کے فیس بک پیج سے دیکھ کر رات کو سونے سے پہلےپائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کرنے کے اس ٹوٹکے پر عمل کرنا شروع کیا۔ اللہ کے فضل سے پہلے دن ہی واضح فرق پڑناشروع ہو گا‘اچھی نیند تو آئی ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ جیسے پورے جسم کے پٹھوں کی اکڑاہٹ ختم ہونا شروع ہو گئی اور روز بروز صحت میں بہتری محسوس ہورہی ہے۔ اللہ آپ کو اس کا بہت اجر دے۔(وقار ایوب)35۔جب میں یہ رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ کرتی ہوں تو مجھےسر، کندھوں اور گردن میں بہت زیادہ سکون محسوس ہوتا ہے ۔کمال کا ٹوٹکہ ہے!۔(روبینہ)
36۔ایک بزرگ خاتون جو فالج کی مریضہ ہیں میں نے ان کو بھی رات کو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر تیل کی مالش کا یہ ٹوٹکہ کروایا۔ الحمداللہ! ان کو بہت پُرسکون نیند آتی ہے۔(ب،ع)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 284 reviews.