محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے سات سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس میں موجود تمام سلسلے ہی تعریف کے قابل ہیں مگر جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ ہے روحانی مراقبہ۔ جب میں میٹرک میں تھی مجھے تب سے ہی مراقبے کا بہت شوق تھا‘ ہماری ایک ٹیچر نے ہمارے مراقبے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میں تب سے روزانہ رات کو مراقبہ کرنے کی مشقیں کرتی۔ مگر جب میں نے عبقری پہلی مرتبہ پڑھا اور اس میں ماہانہ نورانی مراقبہ کا پڑھا تو مجھے بہت خوشی ہوئی میں تب سے اس میں موجود مراقبہ ہر ماہ کرتی ہوں۔ اس مراقبے سے مجھے بہت سے فضائل و کمالات حاصل ہوئے اور گھریلو الجھنیں‘ مشکلات اور پریشانیاں دور ہوئیں۔ سب سے بڑی مجھے جو نعمت اس مراقبے سےملی وہ نبی کریم ﷺ کا دیدار نصیب ہونے کی ملی۔ یہ پچھلے ماہ کا واقعہ ہے کہ میں نے جب رات عشاء کی نماز کے بعد مراقبہ شروع کیا تو کچھ وقت لگا تصور بننے میں‘ تھوڑی دیر میں محسوس ہوا کہ آسمان سے پیلی سی روشنی ہے جو پھوار کی صورت میں میرے اوپر برس )
رہی ہےاور میرے جسم سے بھی وہی روشنی منعکس ہوکر شعاعیں پھیلارہی ہے اور میں اوپر آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو ایک سفید نورانی باریش چہرے والی انتہائی خوبصورت ہستی میری طرف ہاتھ بڑھاتی ہے شاید کہ سفید پوش یا میں خود محسوس کرتی ہوں اور میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں کہ نہیں میری اتنی استعداد نہیں کہ میں آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت کرسکوں ساتھ وہ مجھے آوازدیتے ہیں (ف) کہاں جارہی ہوں؟ اور ہاتھ بڑھاتے ہیں‘ میں کہتی ہوں یارسول اللہ ﷺ! میں اوپر نہیں آسکتی‘ میں بہت گنہگارہوں۔ آپ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ تم جو میری سنتوں کی فکر کرتی ہو اور مجھ پر صبح و شام درود و سلام بھیجتی ہو وہ سب مجھ تک پہنچتا ہے اور پھر بدستور ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ پھرمیں درود وسلام پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ اس کے آگے مجھے یاد نہیں کیا ہوا جب میری آنکھ کھلی تو اذان فجر ہورہی تھی۔ (ف، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں