Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ صدیق دہلویؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس کے لیے مندرجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے۔

نزلہ زکام کا علاج

اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑ لیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ اگر غیرعورت ہے تو پانی پر دم کرکے دے دے وہ پانی پی لے۔ یہ عمل تین دن کرے انشاء اللہ تعالیٰ نزلہ و زکام سے نجات حاصل ہوگی۔

اولاد نرینہ کیلئے

اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیربہدف ہے۔ بعد نمازعشاء باوضو سات بار ایک سفید کاغذ پر لکھے اور آب زم زم یا بارش کے پانی یا پاک و صاف پانی سے دھو کر میاں بیوی پی لیں اور اسی طرح روزانہ لکھ کر سات دن تک پئیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاد نرینہ پیدا ہوگی۔

کتے کاٹےکا علاج

اگر کسی کو کتا کاٹ لے اور ہسپتال قریب نہ ہو تو اس کیلئے فوراً چینی کی پلیٹ پر مندرجہ ذیل مفرد حروف باوضو لکھے اور روغن زیتون سے دھوکر اس شخص کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ وہ مفرد حروف یہ ہیں۔

مرگی کا بہترین عمل

اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا دورہ پڑتا ہو تو اس کے لیے مندرجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آجائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ دوبارہ دورہ نہیں پڑے گا۔ وہ حروف مقطعات یہ ہیں:۔

شوگر کا علاج

 اگر کسی شخص کو ذیابیطس (شوگر) ہوگئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو نمازعصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ذیابیطس سے نجات حاصل ہوگی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں۔ آیت درج ذیل ہے:۔

ہر قسم کی طلب حاجت

جو شخص کوئی حاجت رکھتا ہو اور اس کو پورا کرنے کی طلب ہو تو اس کیلئے باوضو بعد نماز فجر سورۂ مزمل پڑھے اور پڑھتے پڑھتے ان آیات پر آئےتو ان آیات کو تین تین بار پڑھے۔ آیات یہ ہیں:۔




اس عمل کے اول و آخر درودشریف تین تین مرتبہ پڑھے اور اس عمل کا ثواب حضور نبی اکرم ﷺ کی روح اقدس کو ہدیہ پیش کرے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت پورا ہونے کی دعا کرے۔

چوری سے مال کی حفاظت

اگر کسی شخص نے گھر یا دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورۂ رعد پارہ نمبر13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے۔ اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کرکے باڑے یا مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی سورۂ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑھ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مار دے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ رہے گا اور چور چوری نہ کرسکے گا۔ اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں خیروبرکت ہوگی اور بارہ آگ، جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
ا

حمل کی حفاظت کیلئے

اگر کسی عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس کیلئے آیت ذیل باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے عورت کے گلے میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل ہرقسم کے حملہ سےمحفوظ رہے گا اور قائم رہے گا۔وہ آیت یہ ہے:

کتے کے کاٹنے اور اس کے حملے سے حفاظت

اگر کسی شخص پر کتا حملہ کردے یا کسی کو ڈر ہو کہ کتا اسے کاٹ لے گا تویہ آیت گیارہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کے حملے سے محفوظ رہے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 258 reviews.