محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے آپ خیریت سے ہونگے‘ میں نے آپ کا رسالہ عبقری پڑھا اس میں بہت اچھی اور فائدہ مند باتیں لکھی ہوئی ہیں اور ان پر میں عمل بھی کررہی ہوں‘ آپ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر و ثواب دے۔ آمین! ایک مرتبہ میرا موبائل خراب ہوگیا‘ میں نے سچے دل سے سورۂ الم نشرح اور موبائل پر دم کیا تو میرا موبائل بالکل ٹھیک ہوگیا‘ اب مجھے عبقری کی ادویات اور عبقری رسالے میں لکھے ہوئے اعمال پر پکا یقین ہوگیا ہے۔میں یہاں اپنا ایک آزمایا ہوا ٹوٹکہ بھی لکھنا چاہوں گی۔نسخہ یہ ہے:۔ اگر چھوٹے یا بڑے بچوں کے منہ اور زبان پرچھالے نکل آتے ہیں‘ بعض اوقات نزلہ کی وجہ سے تالو میں خراش ہونا شروع ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں دن میں دو یا تین بار ٹھنڈا مکھن کوئی بھی ہو ویسےبلیوبینڈ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ متاثرہ جگہ پر لگائیں‘ بہت جلد مرض ٹھیک ہوجائے گا۔ (ارم‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں