اس عمل کو کرنے کیلئے بہت ضروری ہے کہ تصور کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات حالت سکون میں ہے۔ دل و دماغ کو بہت سکون ملتا ہے۔ آنکھیں بند کرکے دل میں ایسے دعا کی جائے جیسے ہم اللہ رب العزت سے ہم کلام ہیں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میں قارئین کے دلچسپ خطوط پڑھ کر مجھے بھی لکھنے کا شوق پیدا ہوا کہ میں کس طرح عبقری کےنسخہ جات اور وظائف سے مستفید ہوئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں عبقری رسالے کی 2009ء سے باقاعدہ قاری ہوں۔ میں نے عبقری کے تمام سابقہ شمارے سنبھال کررکھے ہوئے ہیں۔ عبقری کی قاری ہونے کے ساتھ ساتھ میں نے اسے اپنے تمام اہل و عیال‘ رشتہ داروں اور ملنے والوں میں بھی متعارف کروایا اور اپنے عبقری شمارے انہیں پڑھنے کو دئیے اس طرح وہ لوگ بھی مستقل عبقری کے قاری ہوگئے ہیں۔ عبقری معلومات کا وسیع خزانہ ہے‘ ہم گھر بیٹھے اپنی جسمانی و روحانی مسائل دور کرسکتے ہیں۔ عبقری ملنے کے بعد ایک تعین ہوگیا ہے کہ ہم نے کون سےا عمال کرنے ہیں؟ زندگی کے معمولات کیسے گزارنے ہیں‘ زندگی کی مشکلات ‘ تکلیفوں‘ پریشانیوں‘ بیماریوں میں کون سے اعمال کرنے ہیں۔ میں نے کئی وظیفے اور نسخہ جات خود بھی کئے ان سے فائدہ حاصل کیا اور اپنے جاننے والوں کو بھی کرنے کو کہا۔ میں نے عبقری میں سے کئی اعمال‘ وظیفے‘ نسخہ جات اپنی زندگی میں شروع کیے تو زندگی کی پریشانیاں بھی اللہ رب العزت نے آسانی سے دور فرمادیں۔ ہمیں کبھی کسی عامل کے پاس جانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی عبقری خود ایک ’’عامل‘‘ ہے‘ ہمیں سب اعمال کرنے ہیں۔ اللہ رب العزت اس کارخیر میں آپ سب کو اس کا اجر انشاء اللہ دنیا و آخرت میں ضرور دیں گے۔ آمین!محترم حضرت حکیم صاحب‘ محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور آپ ادارہ کے تمام افراد بے شک دکھی مخلوق کی خدمت کررہے ہیں‘ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس نیک مشن میں آپ سب لوگوں کی مدد کرے۔ آمین! جنات کا پیدائشی دوست میرا سب سے زیادہ پسندیدہ مضمون ہے‘ اس میں دئیے گئے وظائف میں نے کئے اور اس سے مستفید بھی ہوئی ہوں۔ جنہیں میں قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔
2013ء میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبَّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ شائع ہوا تھا۔ علامہ صاحب نے اس وظیفے کے بے شمار فوائد لکھے تھے۔ میں نے اسے اپنی بیماری کیلئے شروع کیا۔ مجھے
الرجی‘ چھینکیں‘نزلہ و زکام‘ پولن الرجی‘ خوشبوؤں سے الرجی‘ مٹی‘ دھول سے الرجی تھی جو اسلام آباد کی آب و ہوا کی وجہ سے دمہ میں تبدیل ہوگئی۔ یہاں موسم بہار میں پولن الرجی شدید ہوتی ہے۔ میں نے ’’دمہ ‘‘ سے نجات کیلئے یہ وظیفہ کیا۔ الحمدللہ! میں بیان نہیں کرسکتی کہ مجھے کتنی شفاء ملی۔ اب میں بالکل تندرست ہوں۔ اس وظیفے میں درج مراقبہ میں نے ایک مخصوص وقت رکھ کر پرسکون انداز میں شروع کیا۔ماحول بالکل پرسکون ہو تاکہ دھیان کسی اور طرف نہ جائے‘ بہترین وقت رات کا ہوتا ہے۔ اس عمل سے نہ صرف دمہ کی تکلیف ختم ہوئی بلکہ ساتھ دوسری جسمانی تکالیف بھی دور ہوگئیں۔ عمل شروع کرنے سے پہلے میں دعا کرتی تھی نہ صرف اپنی صحت و تندرستی کیلئے بلکہ اپنے اہل وعیال کی شفایابی کیلئے بھی۔ حیرت انگیز نتائج ملے لیکن سب سے پہلے وظیفہ میں اعتقاد بہت ضروری ہے اورلکھےطریقے سے کیا جائے۔شوہر کو درپیش مشکلات فوری دور: میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب ہی کا دیا گیا سورۂ تکویر کی پہلی چار آیات کا عمل کیا۔خدا کے فضل و کرم سے اللہ کے کلام میں بڑی برکت ہے۔ وہ کام خیریت سے ہوگیا۔ اسی عمل کو کرنے کیلئے بہت ضروری ہے کہ تصور کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات حالت سکون میں ہے۔ دل و دماغ کو بہت سکون ملتا ہے۔ آنکھیں بند کرکے دل میں ایسے دعا کی جائے جیسے ہم اللہ رب العزت سے ہم کلام ہیں۔سورۂ تکویر کا عمل درج ذیل ہے:اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْo وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْکَدَرَتْ o وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْo وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ o(التکویر 1تا4) یہ آیات طاق اعداد میں پڑھ سکتے ہیں تین دفعہ‘ سات دفعہ‘ گیارہ دفعہ‘ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ چند دن‘ چند ہفتے اور چندمہینے ضرور پڑھیں۔دو نفل حاجت کا عمل: دو نفل حاجت والے وظیفے میں بھی بڑی برکت ہے۔ جب بھی کوئی کام کرنا ہو حتیٰ کہ آپ کو بازار شاپنگ کیلئے بھی جانا ہے تو پہلے نفل حاجات پڑھ کر پھر درود ابراہیمی آگے پیچھے پڑھ کر دعالَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَسْأَلُکَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیْمَۃَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَّالسَّلَامَۃَ مِنْ کُلِّ اِثْمٍ لَّا تَدَعْ لِیْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَہٗ وَلَا ھَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَہٗ وَلَا حَاجَۃً ھِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیْتَھَا یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ دعا کرکے اس کام کو دل میں لاکر عا کریں۔ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جب بھی نفل حاجات پڑھ کر کوئی کام کیا وہ بہت اچھی طرح مکمل ہوا اور کامیابی ملی اگر کوئی معمولی کام بھی کرنا ہو تو پہلے نفل حاجات ضرور پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں