محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک دوست اسلام آباد میں نوکری کرتے ہیں‘ ان کا بڑا بھائی بھی تھا‘ ان کو معدہ کا درد تھا‘ ان کے بڑے بھائی کہنے لگے آپ مجھے کسی ایسے ڈاکٹر کا نام بتادیں کہ مجھےجس سے شفاء مل جائے کیونکہ گزشتہ دس دنوں سے میں نے علاقے کے نامی گرامی ڈاکٹرز کو چیک کروایا مگر آرام نہیں آیا‘ میں بہت ڈسٹرب ہوں‘ جاب پر بھی نہیں جاسکتا‘ شوگر بھی ہے‘ میں نے ان کو روحانی پھکی کے متعلق بتایا جو میرے پاس اس وقت پڑی ہوئی تھی‘ میں نے ان کودے دی اور کہا اگر فائدہ نہ ہوا تو پھر کچھ کرتے ہیں‘ وہ لے کر چلے گئے۔ چار دن بعد میں نے ان کو فون کیا اور پوچھا کہ بھائی جان کا کیا حال ہے؟ کہنے لگے: وہ روحانی پھکی کے استعمال کی وجہ سے آفس میں بیٹھے ہوئے ہیں اور تمام دوائیاں چھوڑ کر صرف روحانی پھکی لے رہے ہیںاور اب بالکل ٹھیک ہیں۔(ڈاکٹر تنویر خان‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں