محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں اور اس میں موجود وظائف و نسخہ جات سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہوں۔ میرے پاس دو آزمودہ عمل ہیں جو میں قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں:۔
عمل نمبر1:یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبُ بِالْخَیْر یَابَدِیْعُ 1200 مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد کسی بھی جائز مقصد کیلئے پڑھیں۔ بارہ دن تک اور پڑھ کر سوجائیں۔ کوئی مقصد بھی ہو بارہ دن میں پورا ہوجاتا ہے۔ میرے ابو مقامی انڈسٹری میں کام کرتے ہیں 2011ء میں ان کی نوکری کا کچھ مسئلہ آگیا اور سارے ملازمین تین مہینے تک ہڑتال میں بیٹھ گئے اور اس وقت ابو کو تنخواہ بھی بہت کم ملنے لگی۔ پھرمجھے کسی نے یہ وظیفہ بتایا میں نے درج بالا عمل یقین و اعتماد سے کرنا شروع کردیا‘ عمل پورا ہونے سے بھی پہلے اللہ رب العزت نے اتنا پیچیدہ اور بڑا مسئلہ حل کردیا اور ان لوگوں نے ہڑتال ختم کردی۔ پورے تین مہینے بعد ‘ اگر کسی سے پیچھے چھڑوانا ہو تو بھی یہ عمل لاجواب ہے۔عمل نمبر2: کوئی ناگہانی مصیبت آجائے یا کیسی بھی پریشانی ہو حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھنا شروع کردیں اور ہزاروں کی تعداد میں پڑھتےرہیں جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہوجائے کہ مشکل ٹل گئی ہے اور یقین کریں وہ مشکل پھر دوبارہ آپ کے سامنے کبھی نہیں آئیگی۔تھکن سے نجات: مجھے جب بھی شدید تھکن کا احساس ہوتا ہے میں عبقری میں دیا گیا مراقبہ کرنا شروع کردیتی ہوں‘ ابھی روشنی کا تصور کرتی ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جادوہوگیا ‘درد اور تھکن ایسے غائب ہوتی ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ (سعدیہ عزیز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں