محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سدا آپ خوش رہیں اور لوگوں میں اسی طرح خوشیاں بانٹتے رہیں‘ میں 2006ء سے عبقری کا مستقل ممبر ہوں‘ میرے خیال میں دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل 2006ء سے آج تک عبقری میں نہ چھپا ہو۔ اس نفسا نفسی کے دور میں اس طرح کی انمول چیز شائع کرنا میرے خیال میں بہت مشکل کام ہے۔ دعا ہے خدائے بزرگ و برتر آپ کو اور آپ کی ٹیم کو اسی طرح لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔ میرے پاس میرا اور میرے جاننے والوں کا بالچر کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ ھوالشافی:خالص آم کا اچار کہیں سے بھی تقریباً ایک سال یا اس سے زیادہ پرانا لے لیں‘ اس اچار میں جو تیل ڈالا ہوتا ہے وہ تیل کسی چھوٹی سی بوتل میں نکال کر رکھ لیں‘ دن میں دو یا تین بار وہ تیل بسم اللہ پڑھ کر بالچر والی جگہ لگاکر تھوڑی سی مالش کریں۔ایک یا دو ہفتہ میں تمام بال نکل آئیں گے اور پھر دوبارہ بالچر نہیں ہوگا۔ (محمدافضل‘ میرپور آزادکشمیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں