Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حقیقی خیرخواہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

انسانیت کے حقیقی خیرخواہ دوسری قسم کے رہنما ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کو چھوٹا کرکے دوسروں کو بڑا بنادیتے ہیں۔

جی کے چیسٹرٹن ایک انگریز رائٹر تھا۔ وہ 1874 میں پیدا ہوا۔1936 ء میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کا قول ہے کہ ایک بڑا آدمی وہ ہے جو ہر آدمی کو یہ احساس دلائے کہ تم مجھ سے چھوٹے ہو۔ مگر حقیقی معنوں میں بڑا آدمی وہ ہے جو ہر آدمی کے اندر بڑائی کا احساس پیدا کردے۔
لیڈر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو بڑے بڑے ایشو لے کر اٹھتے ہیں۔ جن کے پاس بڑے بڑے نعرے ہوتے ہیں جو ہمیشہ ہائی پروفائل میں بات کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر جگہ چھپتے ہیں۔ ہرطرف ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ ہر مقام پر ان کو استقبال ملتا ہے۔ اس طرح ان کی شخصیت نمایاں ہوجاتی ہے۔ وہ ہرآدمی کو اپنے سے بڑے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ یہ وہ لیڈر ہیں جن کی اپنی شخصیتیں تو خوب نمایاں ہوجاتی ہیں مگر عوام کو ان سے کوئی حقیقی فائدہ نہیں ملتا۔
دوسرا لیڈر وہ ہے جو حقیقی معنوں میں عام انسان کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ وہ ہرآدمی کا درد اپنے سینہ میں لیے ہوئے ہوتا ہے۔ اس کا یہ مزاج اس کو ایسے کام کی طرف لے جاتا ہے جو ایک عام انسان کیلئے تو یقیناً بے حد مفید ہوتا ہے مگر وہ کہنے میں کوئی بڑا کام نظر نہیں آتا۔ وہ اخبار کے صفحہ اول کی سرخی نہیں بنتا۔ اس کی بنیادپر اس کو تعریفی قصیدے نہیںملتے۔ایسے رہنما کا عمل اس کو ذاتی شہرت تو نہیں دیتا البتہ قوم کے ہر فرد کو وہ اونچا کردیتا ہے وہ ہر آدمی کو اپنے دائرہ میں ہیرو بناتا ہے وہ ہر آدمی کو بلند کردیتا ہے۔عظمت پرست لوگ اگرچہ پہلی قسم کے رہنماؤں کی پوجا کرتے ہیں مگر انسانیت کے حقیقی خیرخواہ دوسری قسم کے رہنما ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کو چھوٹا کرکے دوسروں کو بڑا بنادیتے ہیں۔ وہ اپنے کو بنیاد میں دفن کرکے دوسروں کواونچے مینار کی مانند کھڑا کردیتے ہیں۔ وہ اپنی نفی کرکے دوسروں کیلئے اثبات کے مواقع فراہم کردیتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 893 reviews.